ہفتہ اور اتوار تسبیح کے 14 دانے پھیر لیں

اتوار کے دن کرنے کا خاص وظیفہ ۔بہت چھوٹا مفید عمل ہے رزق کے حوالے سے ۔اس عمل کو آپ نے ایسے کرنا ہے کہ آپ نے وضو کرنا ہے اور باوضو حالت میں اتوار والے دن اس وظیفے کو کرنا ہے ۔سب سے پہلے آپ نے اول اور آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھنی ہے ۔اس کے درمیان میں آپ نے

واللہ خیر الرازقین 33 مرتبہ ۔اس کے بعد یا اللہ اور رزاق کو 33 مرتبہ پڑھنا ہے۔ان انتہائی مختصر تین کلمات کا ورد آپ نے کرنا ہے ۔یہ کلمات پڑھ کر آپ نے اپنے گھر کے چاروں کونوں میں پھونک دینا ہے ۔انشاءاللہ تبارک و تعالیٰ رزق کی برسات ہوگی ہر شر سے محفوظ رہیں گے اور پریشانی اور مشکلات آپ سے دور رہیں گی ۔اس عمل کو کرنے کی شرط یہ ہے کہ آپ نے اس عمل کو پورے کامل یقین کے ساتھ کرنا ہے ۔اپنا تھوڑا سا وقت نکال کر یہ عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی یہ عمل کرنے کی تلکین کیجیے ۔انشاءاللہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ کو اس عمل کرنے کا بہت فائدہ نظر آئے گا ۔ایک ہفتہ میں ختم قرآن کی ترتیب کتاب ادعیہ وا دویہ ج ۳،ص ۶۸ پر درج ہوئی ہے۔ ہر قسم کی مشکل کے حل کے لئے ایک ہفتہ میں یوں ختم کریں۔ بروز جمعہ سورہ فاتحہ سے سورہ مائدہ تک پڑھیں۔ بروز ہفتہ سورہ انعام سے سورہ توبہ تک پڑھیں۔ بروز اتوار سورہ یونس سے سورہ مریم تک پڑھیں ۔ بروز پیر سورہ طہٰ سے سورہ قصص تک بروز منگل سورہ عنکبوت سے سورہ ص تک۔ بروز بدھ سورہ زمر سے لیکر سورہ رحمن تک۔ بروز جمعرات سورہ واقعہ سے آخر قرآن تک تلاوت کریں۔ 24 گھنٹوں میں مذکورہ تلاوت قبلہ رخ باوضو تمام کرنی ہے۔ جمعرات کو جب ختم قرآں ہوجائے تو تین سجدے کرنے ہیں۔ پہلے سجدے میں ایک مرتبہ ، دوسرے سجدے میں دومرتبہ اور تیسرے سجدے میں تین مرتبہ کہیں۔ سبوح قدوس ربّ الملائکة والروح۔ بمع آیت الکرسی ۔اس کے بعد حاجت طلب کریں انشاءاللہ ہر حاجت دنیا وا ٓخرت پوری ہوگی بشرطیکہ وہ شرعی ہو۔ کوئی شخص باوضو ہوکر قبلہ رخ ہوکر 2500 مرتبہ لفظ اللہ کا ورد کرے تو ہر حاجت پوری ہوگی۔

12000 مرتبہ بسم اللہ پڑھنے والے اگر دو رکعت نماز حاجت اس ذکر بسملہ کے بعد پڑھیں تو ہر حاجت شرعی پوری ہوجائے گی۔ کتاب منتخب الختومات میں درج ہے کہ جو شخص بسم اللہ سے متعلقہ 15 جملے پڑھ کر سو جائے تو حضور اکرم کی خواب میں زیارت کرے گا۔ یہ جملہ منگوا لیں۔ہر مرض سے شفایابی: رزق کی فراوانی ،مشکلات کے حل کے لئے70 مرتبہ سورہ فاتحہ بے حد مجرب ہے، حضور اکرم بیماری سے شفا کےلئے فاتحہ اور معوذتین پڑھ کر دست مبارک ریش اطہر پر پھیرتے تھے آشوب چشم، در د سر، ہر قسم کے بخار کے لئے مجرب ہے، جو شخص پہلی چاند کی رات ایک ہزار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اس کے بعد سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114سورہ طلاق کی آیت نمبر ۲اور تین کو 21 مرتبہ پڑھے پھر دس مرتبہ یا رزاق یا فتاح ،یا غنی یا مغنی یا باسط پڑھے تو اس کے رزق و مال میں برکت ہوجائے گی۔ جمعہ سے شروع کر کے کوئی شخص 41 دن تک 41 مرتبہ روزانہ سورہ فاتحہ پڑھے پھر 13 مرتبہ دعائے مفتح پڑھے تو ہرحاجت پوری ہوگی۔

اگر کوئی روزانہ 100 مرتبہ فاتحہ پڑھے فجر کے بعد 21 مرتبہ ،ظہر کے بعد 22 مرتبہ، عصر کے بعد 23 مرتبہ ،مغرب کے بعد 24 مرتبہ نماز عشاءکے بعد 10 مرتبہ ،یہ عمل جمعرات کو شروع کریں ایک سے دو ہفتہ میں حاجت پوری ہوجائے گی۔ 41 مرتبہ آیت الکرسی غروب سے پہلے پڑھیں ہر حاجت شرعی پوری ہوجائے گی،سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھنے سے بد خوابی سے حفاظت ہوتی ہے۔نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے سے انسان ہر شرو آفت سے محفوظ رہتا ہے۔ ادائے قرض کےلئے نبی کریم نے فرمایا اے معاذ بن جبل آل عمران کی آیت نمبر 26 اور 27 پڑھو۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.