ملتانی مٹی میں یہ چیز ملا کر لگائی صرف تین دن لگائی میں اتنی گوری اورحسین ہوگئی

بعض قدرتی اجزاء ایسے ہوتے ہیں جو تیزی سے رنگ گور اکرتے ہیں ملتانی مٹی کا شمار بھی انہی اجزاء میں ہوتاہے۔ اسی لیے آپ کو ملتانی مٹی سے رنگ گورا چٹے کرنے کی ایک بہترین سکن وائیٹنگ کے بارے میں بتائیں گے ۔ صر ف تین دن کا چیلنج ہے ۔ تین دن یہ نسخہ استعمال کریں اور آپ بالکل گورے اور خوبصورت ہوجائیں گے ۔

اس نسخہ کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سےپہلے ایک شیشے کی صاف پیالی لے لیں۔ اور اس میں ایک چمچ ملتانی مٹی کاپاؤڈر ڈال لیں۔ آپ کسی کمپنی کا ملتانی مٹی کا پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں۔ یا ملتانی مٹی لے کر اس کو گرینڈ کرکے رکھ لیں۔ یہ ایکنی اور پمپلز والی سکن کےلیے ملتانی مٹی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ چہرے سے فالتو چکنائی جذب کر کے اسے فریش لک دیتی ہے۔ دانوں اور دھبوں کا ختم کرتی ہے رنگ بھی نکھارتی ہے۔ اب دوسر ا اجزاء جو شامل کریں گے ۔ وہ ہے شہد ۔ شہد اگر آپ کے پاس خالص ہے تو ٹھیک ہےوہی استعمال کریں ۔ ورنہ کسی اچھی کمپنی کا کالص شہد لے لیں۔ اور اس کا استعمال کریں۔ اس شہد کا آدھا چمچ ڈال دیں۔ شہدمیں سوتی اور موئسچرائزر کوالٹی موجود ہوتی ہیں۔ یہ چہرے کو چمکدار ، سوفٹ اینڈ سموتھ بنائے گا۔ سکن کے لیے بہت اچھی چیز ہے۔ سکن میں ایک بھرپور نکھار پیدا کرتا ہے۔ اب آپ اس میں ڈالیں۔ ایک چٹکی ہلدی ڈال دیں۔ ہلدی

کی گانٹھ لے کر اس کو استعمال کریں۔ ہلدی پاؤڈر سکن کی شگفتگی کو بڑھاتا ہے۔ موسم گرما میں اکثر الرجی ہوجاتی ہے۔ رنگ ڈل پڑجاتاہے۔ہلدی ان سب مسائل کا بہترین علاج ہے۔ ابٹن میں بھی یہ لازمی استعمال ہوتی ہے۔ ابٹن سکن کونکھارتاہے۔ اس کے بعدایک لیموں لے لیں۔ اور اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور پورے لیموں کار س نچوڑ دیں۔ اگر آپ کو لیموں سوٹ نہیں کرتا۔ آپ اس کی جگہ ٹماٹر کا رس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک چمچ ٹماٹر کا رس پیالی میں ڈال دیں۔ لیموں اور ٹماٹر قدرتی بلیچنگ ایفیکٹ موجود ہوتاہے۔ اور آخر میں تھوڑا سا بوائل خالص دودھ ڈال دیں تاکہ یہ گاڑھا سا پیسٹ بن جائے ۔ یعنی آپ نے ایک تھک کریم بنا لینی ہے۔ دودھ سے جلد گوری اور نرم وملائم ہوتی ہے۔ ایک بات بتادیں یہ صرف ایک وائیٹنگ پیک نہیں ہے۔

بلکہ ایک نیچر ل بلیچ ہے جو کہ آپ کی سکن کو نکھارے گی۔ نیچرلی بلیچ کرے گی۔ اس نسخہ کواستعمال کرنے سے پہلے آپ نے اپنے چہرے کی کلینزنگ کرنی ہے آپ عرق گلا ب لے لیں اور ایک روئی کا ٹکڑا لے لیں۔ اور عرق گلا ب میں روئی کو اچھی ڈب کریں۔ اور اس کو اپنی سکن پر ملیں اگر آپ نے یہ مکسچر اپنے چہرے ، گردن اور ہاتھوں پر لگانا ہے۔ تو پہلے ان جگہوں کی کلینزنگ کریں ۔ یعنی عرق گلا ب سے اچھی طرح کلینزنگ کریں تین سے چار منٹ تک اس کو ملیں۔ اب آپ یہ مکسچر لیں ۔جو ملتانی مٹی کا بنایا تھا۔ ایک بر ش کی مدد سے اس کو اپنی سکن پر اپلائی کریں۔ اس مکسچر کی ایک تہہ اپنی سکن پر جما دیں ۔ یعنی اچھی طرح اپنی سکن کو اس مکسچر سے کور کرلیں۔

اس کو آپ اپنے چہرے ،گردن اور ہاتھوں پر لگا سکتے ہیں۔ پھر آپ اسے خشک ہونے دیں۔ بیس منٹ تک آپ اس کو لگا رہنے دیں ۔ بیس منٹ تک یہ خشک ہوجائے گا اس کے بعد آپ اپنا چہرہ ، گردن اور ہاتھ سادے پانی سے دھو لیں۔ لیکن اس کے بات دو گھنٹے تک آپ نے صابن استعمال نہیں کرنا۔ آپ دیکھیں کہ آپ کی سکن بہت خوبصورت اور گوری ہوگئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *