دس لاکھ کےلیے 10 تسبیح کا وظیفہ

ایسے کلمات لے کر حاضرہوئے ہیں۔ اگر آپ ان کلمات کی ایک تسبیح پڑھو گے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کےلیے ایک لاکھ کا بندوبست ہوجائے گا۔ اگر آپ دو تسبیحات پڑھو گے تو دو لاکھ کا بندوبست ہوجائے گا۔ اگر آپ انہی کلمات کی تین تسبیحات پڑھو گے تو تین لاکھ کا بندوبست ہوجائے گا۔ اگرآپ

دس تسبیحات پڑھو گے تو دس لاکھ کا بندوبست ہوجائےگا ۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ جگہ جگہ ارشادفرماتا ہے کہ مجھے یا د کرو۔ اللہ کی حمدوثناء ، اللہ کو یادکرنا ، اللہ کی تسبیح کرنا یہ ہم پر لازم ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں سورت طحہ میں ارشاد فرماتاہےاور جو میرے ذکر سے منہ موڑے گا تو میں ا س کی زندگی سے سکون چھین لوں گا ۔ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اور جو لو گ شکر گزار ہیں۔ ان کو ہم جلد ہی ان کا اجر عطا کریں گے ۔ نبی پاک ﷺ نے ہمیں جتنے بھی اعمال سکھائیں ہیں ۔ وہ ساری تسبیح ہی ہیں۔ ہم الگ الگ طریقے سے اللہ تعالیٰ کو یا د کرتے ہیں۔ لیکن جب ہم دعا مانگتے ہیں۔ تب بھی ہم اللہ تعالیٰ کو یا دکرتے ہیں۔ مگر اس میں ہماری حاجت بھی شامل ہوتی ہے۔ آپ نے آج کا وظیفہ کس طرح کرنا ہے؟

یہ آپ نوٹ فرمالیں۔ “یا حی یا قیوم برحمتک استغیث” ترجمہ : اے ہمیشہ زندہ رہنے والے ، سب کو تھامنے والے ، سب کو قائم رکھنے والے اس کائنات کے کارخانے کو قائم ودائم رکھنے والے۔ میں تیر ی رحمت کے واسطے سے فریاد کرتاہوں یہ اتنے خاص کلمات ہیں جو شخص بھی یہ کلمات پڑھتاہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کی حاجت فوراً پوری فرمادیتاہے۔ نبی پاک ﷺ کو جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تو آپ ﷺ ان کلمات کا ورد کیاکرتے تھے۔ نبی پاک ﷺ نے یہ کلمات اپنے پیار ی بیٹی حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بھی یہ کلمات سکھائے تھے ۔ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” اے زندہ اے قائم رہنے والے میں تیری رحمت کے واسطے سے فریاد کرتا ہوں۔ آپ نے رات کو باوضو ہوکر سونا ہے۔

اور تہجد کے وقت اٹھ کر دو رکعات نفل پڑھنے ہیں۔ اور اس کے بعد ایک ہزار مرتبہ یعنی دس تسبیحات اس کلمات کی پڑھنی ہے۔ا ور اس عمل کو آپ نے تین روز جاری رکھناہے۔ انشاءاللہ ! بہت ہی جلد دس لاکھ کا بندوبست ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔اورہماری تمام جائز حاجا ت کو قبول فرمائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *