رمضان المبارک میں دن میں کسی بھی وقت “اللہ الصمد ” پڑھنے کی طاقت خود دیکھیں

جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو اسکی وجہ سے میں خیر کے کام کروں گا۔ اس کی وجہ سے میں لوگوں کےساتھ بھلائی سے پیش آؤں گا۔ اور اس کی وجہ درد مندوں کے دردوں کو دور کروں گا۔ اور انکی تکلیف کو دور کروں گا۔ اگر اس نیک نامی کی وجہ سے اگرکوئی عزت چاہتا ہے کوئی محبت چاہتاہے۔

تواللہ پاک اس کے اس محبت چاہنے کو ایک نیک عمل اور ثواب کا عمل قرار دیدیں گے ۔ آج آپ کے لیے وظیفہ لے کرآئے ہیں۔ کہ وہ اسی محبت کو پھیلانے اور اتنی محبت آپ کی لوگوں کےدلوں میں ہوگی تو آپ جہاں بھی جائیں گے تو لوگ آپ کو محبت کی نظر سے دیکھیں گے ۔ سب سےپہلےاللہ آپ سے محبت شروع کرے گا۔ اللہ کے رسول ، اللہ کے حبیب حضرت محمد ﷺ آپ سے محبت کریں گے۔ اور یہ محبت اللہ تعالیٰ ساری کائنات میں پھیلادیں گے ۔ یہ اتنا طاقت ور وظیفہ ہے اور وظیفہ کیا ہے ؟ اللہ کے ناموں کا وظیفہ ہے۔ “اللہ الصمد” ان دو ناموں کاوظیفہ ہے ۔ ایک تویہ ہے کہ آپ نے اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھناہے۔ اور درمیان میں “اللہ الصمد” تین سوتیرہ مرتبہ یعنی ان دواسمائے مبارک کو پڑھناہے۔

کوئی وقت کی قیدنہیں ۔ آپ اس کو سحری کےوقت بھی کرسکتےہیں۔ افطاری کے وقت بھی کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی دن میں وقت ملتا ہے اس وقت میں آپ یکسو ہو ،کر یکجا ہوکر اللہ کی طرف متوجہ ہوکر اللہ کے انعام پڑھیں گے تو اللہ کی محبت آپ کی طرف متوجہ ہوگی۔ کیوں؟ بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا ستر سال سے وہ اپنے بت کے سامنے بیٹھا یا صنم یاصنم یا صنم پکارتا رہا۔ ایک دفعہ اسے اونگھ آگئی ۔ا ونگھ میں یا صنم کے بجائے اس کی زبان سے غلطی سے “یا صمد”نکل گیا توا للہ کی رحمت جو ش میں آئی تو اللہ نے اس کو بلایا “لبیک یاابدی” بول میرے بندے تو کیا چاہتا ہے۔ توجب میں اور آپ (اس سے غلطی سے اللہ کا نام نکلا )جان بوجھ کر اللہ کی طرف متوجہ ہوکر اور اللہ کی محبت اپنی متوجہ کرنے کےلیے جب ہم اس کو پڑھیں گے ۔

توکیا میرا اور آپ کا اللہ ہماری طرف متوجہ نہیں ہوگا۔ ضرور ہوگا۔ میں اور آپ اللہ کی محبت لینے کے لیے کریں گے تو انشاءاللہ! اللہ کی رحمت الہی ٰ ہماری طرف ضرور متوجہ ہوگی اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ ایک حدیث قدسی میں فرماتے ہیں کہ جبرائیل ؑ سے ، جب مجھے کسی بندے سے محبت ہوجاتی ہے۔ میں جبرائیلؑ سے کہتا ہوں کہ اے جبرائیلؑ! میں اس سے محبت کرتاہوں ۔ تم بھی اس سے محبت کرو۔ توحضرت جبرائیلؑ بھی ان سے محبت کرنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ پھر آسمان والوں پر اعلان کرتے ہیں۔ اے فرشتوں ! اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت کرتے ہیَں اور تم بھی اس سے محبت کرو۔ او زمین میں پھیل جاؤاور سب لوگو ں کو بتا دو کہ اللہ اس سے محبت کرتے ہیں۔ اور تم سب بھی اس کے ساتھ محبت کرو۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *