عمر پنتالیس سال لیکن جلد سولہ سالہ لڑکی جیسی ٹائٹ۔

ویسے تو اپنے چہرے پر جھریاں دیکھنا کس کو اچھا لگتا ہوگا ؟ خاص طور پر اگر عمر بھی زیادہ نہ ہو یا درمیانی عمر ہو۔تاہم ان جھریوں کو چھپانے یا ختم کرنے کے لیے مہنگی کریموں اور طبی طریقہ کار کو اپنانا چاہتے ہیں؟اگر ہاں تو اس سے پہلے ان قدرتی نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ لیں ہوسکتا ہے

یہ آپ کے لیے کافی موثر ثابت ہوں۔کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔ قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گیاپنے کسی پسندیدہ لوش کو لیں، چند منٹ تک اپنے چہرے پر نرمی سے اس کا مساج کریں۔ زیادہ توجہ متاثرہ حصوں جیسے گردن، آنکھوں کے نیچے اور کہنی پر دیں۔ اس کا ایک اور علاج بھی ہے یعنی کسی اچھی جگہ سے فیشل کرانا جو فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے۔تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کو گداز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد چمکنے لگی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس خود بناکر پینے کو عادت بناکر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہےکچھ خواتین کوئی ایسا گھریلو نسخہ بتائیں جو کہ چہرے کو خوبصور ت اور جاذب نظر آئے ۔ یہ ایک بہت ہی آسان سادہ سا نسخہ ہے ۔ چہرے کی جھریاں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہیں اور چہرے کی جلد ڈھیلی ہوکر لٹکنے لگتی ہے ۔ لیکن آج کل مصروف دور میں بہت زیادہ کرنے او ر سٹریس اور ڈپریشن کیوجہ سے بہت ہی کم عمر میں یہ جھڑیاں چہرے پر نمایاں ہونے لگتی ہیں

یہ نسخہ جو بتانے جارہا ہوں اس کا تین دن کا استعمال ہی جھریوں کو ایسے غائب کردیگا جیسے جھریاں تھی ہی نہیں۔ نسخہ نمبر ایک کیلئے جو اجزاء درکار ہیں اس کو نوٹ کرلیں زیتون کا تیل ،ادرک اور ایلوویراجیل۔آدھا چمچہ زیتون کا تیل لیکر اس میں ایک چمچہ ادرک کا پیسٹ ڈال کر اس میں ایک چمچہ ایلوویرا کا جوس شامل کرکے ایک پیسٹ بنا لیں۔ جادؤئی نسخہ تیار ہوجائیگا۔ پہلے اپنے چہرے کو اسٹیم ضروردیں تاکہ چہرے کے مسام اچھے طریقے سے کھل جائیں تاکہ مساموں میں پھنسی گرد اچھی طرح نکل جائے ۔ چہرے کو اچھی طرح سے صاف کرکے کسی کاٹن کے ٹکڑے کی مدد سے چہرے پر لگائیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *