لگاتار 11دن تک 11بار یہ سورۃ پڑھ لیں

اگر آپ روزانہ صرف ایک بار سورہ رحمٰن پڑھتے رہیں تو سورہ رحمٰن کو پڑھنے سے آپ کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔سورہ رحمٰن حسن عبارت اور حسن طرز کے لحاظ سے قرآن کی زینت ہے اس کی تلاوت میں ایسا اثر ہے کہ سننے والے پر بے حد خاموشی و رقت طاری ہوجاتی ہے تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے

کہ یہ سورہ اپنے حسن عبارت اور عمدہ طرز ادائیگی میں دلہن کی طرح آراستہ ہے سورہ رحمٰن ہرقسم کی حاجت کے لئے بہت اکسیر ہے اس سورت کی تلاوت سے آپ کو دین اور دنیا دونوں میں کامیابی ملے گی سورہ رحمن روزانہ صرف ایک بار پڑھ نے سے کیا ہوگا۔ سورہ رحمٰن کی فضیلت برکات اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کیاہیں۔اگر آپ روزانہ سورہ رحمٰن کی صرف ایک بار تلاوت کریں تو اس سے آپ کو لازوال فوائد و برکات حاصل ہوں گی۔ حدیث میں آیاہے کہ سورہ حدید واقعہ اور رحمٰن پڑھنے والے آسمانوں اور زمین میں فردوس کا رہنے والا پکارا جاتا ہے اس کے علاوہ جس انسان کے جسم میں درد ہو وہ سورہ رحمن پڑھ کر درد والے حصے پر دم کرے اگر خود نہ کر سکے تو کسی اور سے دم کروا لے انشاء اللہ آرام ملے گا اور درد بہت جلد جاتا رہے گا سورہ رحمٰن حاجت پوری کرنے کے لئے اکسیر ہے اس کوروزانہ پڑھ کر اللہ سے دعا کرے حاجت پوری ہوگی اس کا ایک خاص وظیفہ یہ ہے کہ جو انسان گیارہ دن تک گیارہ مرتبہ سورہ رحمن پڑھ کر دعا کرے

اس کی ہر جائز حاجت انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہوگی سورہ رحمٰن رزق میں اضافے کے لئے بھی بے حد اثر دار ہے روزانہ ایک بار سورہ رحمن کی تلاوت کرکے سچے دل سے اللہ سے دعا مانگے پھر انشاء اللہ رزق میں فراوانی و برکت پیدا ہوگی جسمانی و روحانی الجھنیں ختم کرنے کے لئے یہ سورہ رحمٰن اکسیر ہے روزانہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنے ہر طرح کی ذہنی پریشانی سے نجات ملے گی دل ایمان سے بھر جائے گا جس گھر میں روزانہ سورہ رحمن کی تلاوت کی جائے وہاں سے موذی جانور اور حشرات بھاگ جاتے ہیں اس کا ایک خاص وظیفہ یہ ہے کہ سات روز تک روازانہ سورہ رحمن پڑھ کر پانی پر دم کر کے مکان کی دیواروں پر چھڑک دیں زمین پر نہیں چھڑکنا اس سے بچھو سانپ اور دوسرے حشرات گھر سے بھاگ جائیں گے ۔اس سورت کی آیات اگرچہ چھوٹی چھوٹی ہیں

لیکن ان کی تاثیر بہت مضبوط ہے۔مروی ہے کہ حضرت قیس بن عاصم مِنْقری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے اسلام قبول کرنے سے پہلے سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی: جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا ہے میرے سامنے اس کی تلاوت کیجئے۔آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے سامنے سورۂ رحمٰن پڑھی تو ا س نے عرض کی:اسے دوبارہ پڑھئے،حتّٰی کہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے کہنے پر تین مرتبہ سورۂ رحمٰن کو پڑھا۔ سورۂ رحمٰن سن کر اس نے عرض کی :خدا کی قسم!یہ سورت بہت ہی خوبصورت ہے،اس میں بہت حلاوت ہے،اس کا نیچے والا حصہ سرسبز ہے اور اوپر والا حصہ پھل دار ہے اور یہ کسی انسان کا کلام ہی نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *