تیرہ رمضان کا مجرب وظیفہ پہلاکلمہ کا عمل ، تقدیر بدل جائے گی کروڑوں کے مالک بن جاؤ گے یقین نہ آئے تو آزما لیں

تیرہ رمضان المبارک کا بہت ہی خاص وظیفہ ہے جو نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ :جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ اور ایک فرشتہ اس درود پاک کو مجھ تک پہنچانے پر مقرر ہے۔ درودپاک پڑھنے کے ساتھ ساتھ اللہ کا ذکر بھی کرنا چاہیے ۔ جیسا

کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ خاتون جنت پیار ے آقا ﷺکی پیار ی صاحبزادی آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں اور آکر عرض کرتی ہیں۔ پیارے اباجان ! میں سار ادن کام کاج کرکے تھک جاتی ہوں مجھے کوئی غلام عطا کردیجیے۔ تاکہ میرا ہاتھ بٹا سکے۔ پیارے آقا ﷺ نے اپنی پیاری بیٹی سے کیا فرمایا: میرے پیاری بیٹی ! ہم غلاموں کی خدمت کرنے کےلیے یا ہم ان خدمت کرانے کےلیے پیدا نہیں کیے گئے۔ بلکہ ہمیں تو غلاموں پر رحم اور شفقت کرنے کے لیے پیدا کیا گیا۔ آپ نے فرمایا: میں تمہیں ایک ایسا وظیفہ بتاتا ہوں جس سے تمہارے دن بھر کی تھکن دور ہوجائے گی۔ روزانہ ہرنماز کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ ، 33 مرتبہ الحمداللہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر کا ور د کر لیا کرو۔ اس سے تمہار ی دن بھر کی تھکاوٹ دور ہوجائے گی۔ جو بھی ذہن میں پریشانی ہوگی وہ ختم ہوجائے گی۔ تمہاری حاجات پوری ہونا شروع ہوجائے گی۔ اورہر طرح کی بیماریاں بھی دور ہوجائیں گی۔ آج رمضان المبارک کی تیرہ تاریخ ہوچکی ہے۔ تو آپ کے لیے ایک تقدیر بدلنے والا وظیفہ لائے ہیں۔ اگر آ پ کی زندگی میں بہاریں نہیں ہیں ۔ قسمت کھوٹی ہوچکی ہے۔ پریشانیوں میں گھرے ہیں۔ ایسی جگہ پر آپ لوگوں کابندھن بن چکا ہے۔ جہاں پر آپ ناخوش ہیں۔ یا آپ نے اچھا کاروبار کرنے کے لیے پیسہ انویسٹ کیا ۔

لیکن آپ کا مقدر اچھا نہیں ہے۔ یا کوئی بھی ایسی چیز کہ آپ نے وہاں پر کاروبار یا کوئی بھی کام کرنا ہے لیکن ہونہیں پارہا ۔ تو یہ تقدیریں بدلنے والا تیرہ رمضان المبارک کا بہت ہی مجرب وظیفہ آپ کے لیے لائے ہیں۔ جن لوگو ں کو یقین نہیں آتا۔ ایک بار ضرور آزما کر دیکھیں۔ لیکن آزمانے سے پہلے عقیدہ پختہ ہونا ضروری ہے۔ آپ نے کرنا کیا ہے؟ جب تیرہ رمضان المبا رک کا دن آئے تو آپ نے ایک تسبیح اپنے ہاتھ میں لے لینی ہے۔ اب آپ نے صبح سے شام چلتے پھرتے باقی تمام وظائف کو سائیڈ پر کردیں ۔ صبح وشام لگاتا ر آپ نے پہلا کلمہ پڑھناہے۔ سب سےپہلے آپ نے نیت کرنی ہے۔ کہ اے اللہ! میں رزق حلال اور برکت کے لیے یہ وظیفہ کرنے جارہاہوں یا جارہی ہوں۔ پھر آپ نے تین مرتبہ درود پاک پڑھناہے۔اور اس کے بعد پورا کلمہ یعنی “لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” پڑھناہے۔ اور پھر جب پڑھنا شرو ع کریں۔

تو “لا الہ الا اللہ ” پڑھتے رہنا ہے۔ اور پورے ایک ہزار کی گنتی کرنی ہے۔ جب پورا ایک ہزار ہوجائے تو آخری مرتبہ پورا کلمہ پڑھ کر تین بار درود پاک پڑھ لیناہے۔ اور افطاری کے وقت آپ نے دعا مانگنی ہے۔ اور ڈھیروں دعامانگنی ہے۔ یا باری تعالیٰ! میری فلا ں حاجت ہے اس کو پورا کردے ۔ اور میں برسوں سے اس خواہش میں بیٹھا ہوں۔ اے میرا مولاٰ! تو تو حاجتوں کو پورا کرنے والا ہے۔ اے میرے مالک ! میری بھی تقدیر بدل دے ۔ میرے بھی حاجت کو پورا کردے۔ انشاءاللہ! اللہ کے رحمت جو ش میں آجائے گی۔ اور آپ کی تمام حاجتوں کو پورا فرماد ےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *