خواتین چاہتی ہیں ہم دیکھنے میں حسین نظر آئیں

اگر آپ رنگ گورا کرنا چاہتے ہیں کم وقت میں جلد کو کوئی بھی نقصان پہنچائے بغیر اور بغیر کسی کریم کے تو اس کے لئے گھریلو اور بہترین آزمودہ طریقہ ہے سیب اور چقندر کا جوس جس سے آپ کا رنگ ہمیشہ کے لئے گورا ہو جائے گا اور آپ کی جلد کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا آپ نے تقریباً دو ماہ

اس کا باقاعدگی سے جوس پینا ہے جس سے آپ کا رنگ ہمیشہ کے لئے صاف ہو جائے گا اگر آپ نہا منہ یہ جوس نہیں پی سکتیں تو دن میں 11 بجے اس کا جوس لے سکتی ہیں اس کے لئے ایک سیب اور ایک چقندر لیں ان کا جوس نکال لیں جوس نکالنے کے بعد اس کا برادہ بھی ایک برتن میں نکال لیں جوس جادوئی طور پر سکن کو صاف شفاف اور خوبصورت کرے گا یہ جوس روزانہ 11 بجے دو ماہ تک استعمال کریں سیب اور چقندر کا برادہ ایک باؤل میں مکس کریں جتنا آپ نے استعمال کرنا ہے باقی فریج میں محفوظ کر لیں دوبارہ استعمال کے لئے اس میں ایک چائے کا چمچ ایلوویرا جیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ار چہرے اور ہاتھوں پر لگا کر مساج کر لیں 10 منٹ بعد چہرہ بھو لیں آپ نے اس طریقے کو دو ماہ تک استعمال کرنا ہے اس سے چہرے پر سے چھائیاں جھریاں اور داغ دھبے صاف ہو جائیں گے بلاشبہ دنیا جان چکی ہے

کہ گورا رنگ خوبصورتی کی نشانی ہے اس لیے گورا رنگ حاصل کرنے کے چکر میں آج یہ بھی نہیں دیکھا جا رہا کہ ہم یہ جو مکس کریم استعمال کرنے جا رہے ہیں کہیں یہ جلد کی الرجی، سکن کینسر، یا کسی اور اچھوتی بیماری کا باعث تو نہیں بنے گی۔ بس دنیا چاہتی ہے کہ کسی طریقے سے رنگ گورا ہو جائے۔ جیسے رشوت خور پیسہ حاصل کرنے کے لیے ہر جائز نا جائز ہربہ استعمال کرتا ہے۔ مارکیٹ میں مکس کریموں کی بھرمار ہے بڑی بڑی کمرشلز چلائی جا رہیں اور ایسی کریمیں وقتی طور پر آپکی جلد پر نامکمل سفیدی تو لا سکتی ہیں لیکن آپکی جلد کو قدرتی گورا پن نہیں دے سکتیں، آج آپکو پوری باڈی پر وائٹننگ حاصل کرنے کے دو انتہائی عظیم الشان اور آزمودہ قدرتی ٹوٹکے بتاتی ہوں۔ جن سے اندر سے قدرتی رنگ گورا ہوگا۔ آم اور دودھ سے اندرونی گوراپن حاصل کرنے کا ٹوٹکہ۔ میں یہ جو ملک شیک بنانے کا طریقہ بتانے جا رہی ہوں یہ آپ کی ہارمونز کی پرابلم کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ آپکو صحت مند اور گورا بھی کرے گا۔ ایک بڑا گلاس آم کے نارمل ٹھنڈے ملک شیک میں آدھا چمچ باریک کٹا ہوا ادرک اور چینی کی جگہ پر دو عدد ہوسٹ کی ٹافیاں ڈالنا ہیں، ایک ماہ روزانہ صبح خالی پیٹ یہ ملک شیک پی لیا کریں اور

پھر آپ روز بروز اپنے رنگ میں بہتری نوٹ کریں۔ خون کی کمی کا شکار لوگوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ پوری باڈی پر قدرتی وائٹننگ حاصل کرنے کا قدرتی کلینزر پلس سکرب۔ تین چمچ سوکھا دودھ۔ آم کا گودا تین چمچ۔ کچے آم کی گھٹلی۔ اورپورج تین چمچ لینا ہے یعنی گندم کا ڈبہ پیک دلیہ لے کر باریک پیس کر چاروں چیزوں کو مکس کرکے کریم بنالیں، اور اس کریم سے اپنے پورے جسم کا نرم ہاتھوں سے دس منٹ مساج کریں۔ کمر پر بھی لگائیں، تاکہ پوری باڈی کا کمپلیکشن ایک جیسا ہو۔ لگانے کے بعد جب سوکھ جائے تو پانی سے ہاتھ گیلے کرکے دوبارہ جسم کا مساج کریں اور پھر تازہ پانی سے صابن لگائے بنا نہالیں، اس سے نہ صرف جسم کی رنگت قدرتی سفید ہوتی جائے گی بلکہ پورے جسم کی جلد بچوں کی طرح نرم و ملائم ہو جائے گی۔ جسم کا رنگ گورا کرنے کا زبردست باڈی سکرب۔ سوکھا دودھ۔ چینی۔ کچا دودھ۔ جو کا آٹا۔ چاروں اجزأ حسب ضرورت لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر پوری باڈی پر سکرب کرنے کے سٹائل میں مساج کریں یہ اتنا بہترین باڈی سکرب ہے جو گوری رنگت کے ساتھ قدرتی چمک پیدا کرے گا۔ مساج کرنے کے دس منٹ انتظار کے بعد جسم پر تازہ پانی بہالیں۔ یہ اتنا بہترین باڈی سکرب اور سکن ٹونر ہے جو گوری رنگت کے ساتھ قدرتی چمک بھی پیدا کرے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *