ہر قسم کی کمزوری اور تھکان ختم کرنے والا مزیدار ڈرنک۔

آج آسانی سے بن جانے والا آپ کی باڈی کو فریش اور موڈ کو خوش گوار کرنے والا آپ کے ساتھ شئیر کر وں گی کہ روزے کی حالت میں دن بھر کی سستی رفو چکر ہو جا ئے گی اور آپ ہو جا ئیں گے ایک دم سے تروتازہ۔ تو جلدی سے جان لیتے ہیں یہ ڈرنک بنانے کا طریقہ یہ ڈرنک بنانے کے لیے سب

سے پہلے ایک یا ڈیڑھ لیٹر جتنا آپ کو ضرورت ہو اتنا دودھ لے لیجئے میں نے ایک لیٹر دودھ لیا ہے اب ہم اس کو اچھے سے گرم کر لیں اب ہم اس میں شامل کر یں گے چینی چینی آپ اس میں حسبِ ضرورت ڈال لیجئے چاہے تو دودھ کو ابالتے وقت اس میں ڈالیں ۔ چینی کو دودھ میں اچھے سے مکس کر لیں اب دودھ کو ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں ۔ اب اس میں شامل کر لیں روح افزاء تین سے چار چمچ آپ اس میں ڈال دیجئے دودھ میں روح افزاء تین سے چار چمچ ڈالنے ہیں اگر آپ چاہیں تو آپ روح افزاء اپنی پسند کی بناء پر بھی ڈال سکتے ہیں یہ آپ کی ڈرنک کو بنا ئے گا بہت ہی ریفریشنگ ہم اب اس میں شامل کر یں گے باریک کٹے ہو ئے بادام ایک چمچ باریک کٹا ہوا پستہ اب ہم اس میں شامل کر یں گے پانچ سے چھ باریک کٹی ہو ئی کھجور میں نے دودھ میں باریک کاٹ کر شامل کیا ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو کھجور کو سب سے پہلے دودھ کے ساتھ بلینڈ بھی کر سکتے ہیں۔

جیسا کہ ہم عام طور پر کھجور کا ملک شیک بنا تے ہیں بادام پستہ اور کھجور ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مکس کر یں اب میں نے لیا ہے ایک چمچ تخم ملنگا اس کو پندرہ سے بیس منٹ پہلے ہی پانی میں بھگو کر رکھ دیا تھا اب یہ اچھے سے سویل ہو چکا ہے اب اس میں شامل کر دیں اسے اچھے سے مکس کر یں گے آپ کے دل و دماغ کو ٹھنڈک اور راحت پہنچانے کے لیے آخر میں اس میں شامل کر یں گے برف ۔ برف اس میں اتنی ہی شامل کر یں جتنا ٹھنڈا ڈرنک آپ پسند کر تے ہوں آئس کیوبز تب ہی شامل کر یں۔ جب آپ نے یہ ڈرنک سرو کر نا ہو یعنی دو چار منٹ پہلے تا کہ آئس کیوبز کی وجہ سے دودھ زیادہ پتلا نہ ہو اور اس کا ذائقہ خراب نہ ہو۔ ہمارا یہ ٹھنڈا ٹھنڈا توانائی سے بھر پور ڈرنک بن کر بالکل تیار ہے یہ ڈرنک آپ عام دنوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کی افطاری کے مزے کو اور بھی دوبالا کر دے گا اسے بنا کر ٹرائی ضرور کیجئے گا۔ جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان شروع ہو چکا ہے تو اس ڈرنک سے بہتر میں نہیں سمجھتی کہ کو ئی ڈرنک ہو گی جو کہ آپ کو افطاری کے وقت فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *