عینک لگا کر تھک گئے ہیں تو یہ نبوی ﷺ نسخہ آزمائیں ایک پاؤدودھ میں پانچ کلو دودھ کی طاقت پیٹ کی خرابی اور مروڑ فوری ختم

اگر آپ عینک لگا کرتھک گئے ہیں تو یہ نبوی ﷺ نسخہ آزمائیں ۔ حضور اکرم ﷺ روزانہ رات کو ” اثمد” کا سرمہ لگایا کرتے تھے۔ آپﷺ کےپاس ایک سرمہ دانی تھی۔ اس میں تین تین سلائی دونوں آنکھوں میں لگایا کرتے تھےاور فرمایا کرتےتھے کہ “اثمد” کا سرمہ لگایا کرو یہ نگاہ کو روشن اور تیز کرتا ہے۔

اور پلک کے بال اگاتا ہے۔ موٹاپے سے نجا ت کے لیے : ہر کھانے کے بعد تازہ ناریل کا چھوٹا ٹکڑا ( آدھی انگلی جتنا) کھانے سے بڑھا ہو اپیٹ ختم ہوجاتاہے۔ آزمودہ ہے۔ (اگر تازہ ناریل میسر نہ ہوتو خشک کھوپرا لے کر اسے پانی میں بھگو کر بھی استعمال کرسکتےہیں)۔پیٹ کی خرابی اور مروڑفوری ختم : جب کھانے کے فوراً بعد اجا بت کی حاجت ہو ، پیٹ میں مروڑ ، درد، باربار دست خاص طور پر دودھ کےپیتے ہی دست آجانا۔ ایسی تمام کیفیات کےلیے یہ نسخہ لاجواب ہے۔ ھوالشافی : ایک کلو پانی میں تین بڑی الائچی اور پودینہ کے چند (سات ، آٹھ) پتے ڈال کر پانی ابال لیں۔
جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو چھا ن کر محفوظ رکھ لیں۔ ایک کپ اس پانی کے ساتھ چٹکی بھر لونگ کا پاؤڈر دن میں تین چار بار لیں تمام امراض کو نافع ہے۔ کمزوری دور کرنے اور دبلے پن سے نجات کےلیے انرجی ٹانک حاضر ہے جسم فربہ ، چہرہ بارونق بس بنائیں پئیں اور صحت مند ہوجائیں ۔ بادام سات عدد، الائچی تین عدد، کھجور تین عدد۔ رات کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اس پانی میں ایک گلاس دودھ شامل کرکے ملک شیک بنائیں اور استعمال کریں۔ حسب ذائقہ میٹھا ڈال لیں۔

ایسی بے اولاد خواتین جنہیں سائنس نے بھی لاعلاج قرار دے دیا ہو : ایسی خواتین جن کو ماہواری کامسئلہ ، ہارمونز متاثر، بچہ دانی کا سائز چھوٹا یا بانجھ پن ہو، ڈاکٹروں نےلاعلاج قرار دیا ہوان کےلیے یہ نسخہ لاجواب ہے۔ بے شمار پرآزمایاہوا لاجواب رزلٹ ملے گا۔ ایک پاؤدودھ میں پانچ کلو دودھ کی طاقت: دنوں میں طاقت ور ہونے کے لیے یا وہ لوگ جو کسی غم ، بیماری ، چوٹ، حادثے کی وجہ سے اپنے جسم کی طاقت کھوچکے ہیں۔ ان کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ کمزور دبلے پتلے بچے جو کچھ کھاتے پیتے نہ ہوں یا وہ لوگ جن کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو ان کے لیے آزمودہ ٹوٹکہ ہے ۔ ٹوٹکہ : ایک پاؤ دودھ لے لیں۔ اسے کی مگ یا گلاس میں ڈال کر پھر ایک او ر خالی گلاس لے لیں۔ اب ایک گلاس سے دوسرے گلاس میں دھا ربنا کر انڈیلیں ۔

اس طرح اس دودھ کو چالیس مرتبہ ایک گلاس سے دوسرے گلاس میں دھار بنا کر ڈالیں۔ اس چالیس بار انڈیلنے سے اس دودھ میں وہ طاقت اور قوت پیداہو جائےگی جو پانچ کلودودھ پینے سے حاصل ہوگی۔ امراض معد ہ میں اس وقت بڑی مرض معدے کی گیس اور تبخیر ہے جب مریض کا کھانا ہضم نہ ہو، کھٹے ڈکار ، اوپر کو کھانا چڑھنا، متلی ، بدہضمی کی کیفیت ہوتو لونگ کا پاؤڈر چٹکی بھر پانی کےہمراہ ہر کھانے کے بعدضرور استعمال کرنا چاہیے ۔ اگر چٹکی بھر لونگ کےساتھ عرق سونف ایک کپ اوپر سے پی لیں تو سونے پر سہاگہ کا کام دیتاہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *