رمضان کا دوسرے جمعہ یہ ایک سورت اور دورکعت صلوۃ الحاجت اسی وقت بڑی سے بڑی حاجت پوری

آپ کو جمعہ کے دن وہ دو وظائف بتاتے ہیں جو کہ آپ نے جمعہ کےدن کرنے ہیں۔ بالخصوص رمضان المبارک کے جمعہ کے دنوں میں۔ جوہمارا پہلا عمل ہے وہ حاجت کے متعلق ہے۔ اگر کوئی بھی آپ کی حاجت ہے ۔ کوئی بھی ضرورت ہے تو آپ اس عمل کو کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ

آپ کی حاجت کو ضرورپور ا فرمائیں گے ۔ آپ نے کرنا کچھ یوں ہے کہ جمعہ کے دن دو رکعت نمازحاجت کی نیت سے ادا کرنے ہیں۔ یہ نفل کس طرح ادا کرنے ہیں۔ آپ نے پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورت القدر اور سات مرتبہ سورت اخلاص پڑھنی ہے ۔ پھر دوسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورت القدر اور سات مرتبہ سورت الفلق پڑھنی ہے۔ اس طرح آپ نے دو رکعت نماز حاجات کی نیت سے اداکرنے کے بعد آپ نے اسی جگہ بیٹھ کر سورت کہف کی تلاوت کرنی ہے۔ سورت کہف کی جمعہ کے دن تلاوت کی بہت زیادہ فضیلت ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ جس شخص نے جمعہ کے دن سورت کہف پڑھی ، قیامت کے دن از آسمان تا زمین اس کے لیے نورہی نور ہوگا۔ اوراس کے دونوں جمعوں کے درمیان سب گن اہ مع اف کردیے جائیں گے۔

اسی طرح حضر ت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ جوشخص جمعہ کے دن سورت کہف کی تلاوت کرے گا اس کے لیے بیت اللہ تک نور ہی نور ہوگا۔ جمعہ کے دن سورت کہف کی فضیلت کا اندازاہ لگایا جاسکتا ہے۔ آپ نے سورت کہف کی تلاوت کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر رو رو کر اپنے گن اہوں کی معافی طلب کرنی ہے۔ اور پھر عاجزی اور انکساری کے ساتھ اپنی ضرورت ، اپنی حاجت ، اپنی مشکل کے لیے دعاکرنی ہے۔ جو بھی آپ کی حاجت ہے۔ جو بھی آپ کی مشکل ہے۔ اس کے لیے دعا کریں۔

چاہے وہ رزق کے حوالے سے یا پھر کسی بھی طرح کی کوئی بھی حاجت ہے۔ اس کے لیے دعا کریں۔ انشاءاللہ! اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی اس حاجت کو ضرور پورا فرمائیں گے ۔ جو دوسرا ہمارا وظیفہ ہے وہ آپ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات نماز مغر ب کے بعد کرنا ہے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے ایک صفاتی نام “یا معیز” جس کامطلب ہے اے عزت دینے والے ۔ اس کا اکتالیس مرتبہ وردکرناہے۔ وہ شخص مخلوق میں معزز ہوجائے گا۔ لوگوں میں اس کا رعب پیدا ہوجائےگا۔ لوگ اس کی عزت کریں گے ۔ اور اس کے دل میں عبادت کا ذوق و شوق پیدا ہوگا ۔ اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ برکت پیدا فرمادیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *