ماہ رمضان اور سات بڑے چور کیا آپ ان چوروں کا ساتھ تو نہیں دے رہے ؟

ماہ رمضان اور سات بڑے چ ور: ٹیلی ویژن : یہ انتہائی خطرناک چ ور ہے یہ آپ کا وقت چوری کرے گا۔ اور آپ کو ماہ رمضان میں بے ہودہ ڈراموں اور رمضان ٹرانسمیشن جیسی لغویات میں لگائے رکھے گا۔ اور عبادت سے محروم کرے گا۔ بازار: یہ چ ور بڑا شاطر ہے یہ آپ سے وقت اور پیسہ دونوں لے اڑے گا

یہ آپ کا ہاتھ پکڑ کر بے مقصد بازاروں میں گھمائے گا۔ کچن: یہ چور خواتین کو ٹارگٹ کرتا ہے اور رمضان میں انہیں کی طرح طرح کے پکوانوں اور ریسپیز کے پیچھے لگا کر تلاوت قرآن اور ذکر واذکار سے محروم کرتا ہے۔ سحری تیاری: یہ بظاہر “بزرگ چور” ہے مگر یہ آپ کو آدھی رات سے ہی سحری کی تیاری پر لگا کر آپ سے تہجد، نوافل اور دعا کے مواقع سب چھین لے گا۔ فیس بک: یہ چور بڑا پروفیشنل ہے یہ ہر دم آپ کے ساتھ ہوتا ہے ، یہ آپ سے نہ صرف آپ کا وقت چھین لے گا بلکہ آپ کو غیبت ، دشنام ، گالم گلوچ کا مرتکب کرکے چھوڑے گا۔ لڈوگیم : یہ چور رمضان کے مہینے میں زیادہ تر دیہی علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں عموماً نوجوان فارغ ہوتے ہیں یہ انہیں رمضان میں لڈو گیم میں الجھاتا

ہے ۔ وقت کے ضیاع کے ساتھ یہ باہم جھگڑا بھی کراتا ہے۔نیند : یہ چور ظاہر ی طور پر دیکھنے میں ضرور رساں نہیں ہے۔ مگر یہ بہت چالاک ہے یہ آپ ماہ رمضان میں چھپکی دے کر دن کا اکثر حصہ سلائے گا اور آپ عبادتوں او ر سعادتوں سے محروم ہوں گے ۔ رمضان کی آمد آمد ہے تمام مسلمان بہن بھائی ان اشتہاری چوروں سے ہوشیار رہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *