والدین کے ایصال ثواب اور ان کے لیے مغفرت کی دعا

جن کے والدین دنیا میں نہیں رہے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور جن کے والدین زندہ ہیں اللہ پاک انہیں لمبی عمر دیں ۔ اگر کسی کے والدین دنیا سے چلے گئے ہیں یا کوئی بھی رشتے دار تو ان کو چاہیئے وہ یہ دو کام کریں ہر ماہ اپنے والدین یا جو بھی شخص دنیا سے چلا گیا ہے اس کے نام کا صدقہ کریں

جب بھی کسی غریب کو کچھ دیا کریں تو نیت کیا کریں کہ یہ میرے والدین کی طرف سے صدقہ ہے میں ان کی طرف سے دے ریا ہوں ۔تو اس کا ثواب اللہ پاک ان کو قبر میں ضرور دیں گے۔ ۔ہمشہ اس شخص کی مدد کریں جو غریب ہو لیکن مانگتا نہ ہو، اسے تھوڑا سا بھی دے سکتے ہیں یہ بہترین صدقہ ہے دوسرا کام یہ ہے کہ جن کے والدین یا کوئی رشتہ دار چلا گیا ہے تو ان کے لیے دن میں کسی بھی وقت تین بار سورۃ اخلاص پڑھ لیا کریں۔ اور ان کو اصال ثواب کر دیا کریں یہ سورۃ ان کی قبر میں قرآن بن کر پہنچ جائے گی اور اللہ پاک انہیں نییکیاں عطا فرمائے گا اور ان کی قبر کو روشن کر دے گا۔یہ عمل روزانہ کیا کریں۔ کیونکہ اولاد کی دعا والدین کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے جب وہ دنیا سے چلے گئے ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *