سحری میں اللہ کا ایک نام 10بار پڑھیں اپنے ہاتھوں پر پھونک دیں غربت ختم

جس طرح درود شریف پڑھنے کا اہل ِ ایمان کو جس اہتمام کے ساتھ حکم دیا گیا ہے اور اس کے فضائل بیان ہوئے ہیں اس طرح درود شریف نہ پڑھنے پر وعیدیں بھی سخت ہیں ۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : رغم انفٌ یعنی ذلیل و خوارہو وہ شخص جس کے سامنے میرا

ذکر آئے اور وہ مجھ پر درود شریف نہ پڑھے ۔” یہ ارشادِ مبارک اُس طویل حدیث کا حصہ ہے جس میں یہ بھی فرمایا گیاہے : ذلیل وخوا ر ہو وہ شخص جس کیلئے رمضان کا مہینہ آئے اور اس کے گزرنے سے پہلے اس کی مغفرت کا فیصلہ نہ ہو جائے اور ذلیل وخوار ہو وہ آدمی جس کے ماں باپ یا دونوں میں سے کوئی ایک اس کے سامنے بڑھاپے کو پہنچے اور وہ ان کی خدمت کر کے جنت کا استحقاق نہ کرے ۔حضرت کعب بن عجرہ انصاری ؓ سے دوسری حدیث میں روایت ہے، اس میں حضرت جبرائیل ؑ نے بد دعا کی اور رسول اللہ نے ان کی بد دعا پر آمین کہا ۔ اس سخت ترین بد دعا میں انتہائی ناراضی اور بیزاری کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ سخت ترین انتباہ ہے ۔ نیز اس سے معلوم ہوتا ہے رسول اللہ کو محبوبیت کی وجہ سے

فرشتوں اور ملاء اعلیٰ میں عظمت اور محبوبیت کا وہ بلند ترین مقام حاصل ہے کہ جو شخص آپ کے حق کی ادائیگی میں کوتاہی اور غفلت کرے توسارے ملاء اعلیٰ کے امام حضرت جبرائیل ؑ کے دل سے سخت بد دعا نکلتی ہے اور اس پر رسول اللہ کے آمین نے اور بھی انتہائی سخت بد دعا بنا دی ۔ اللہ تعالیٰ اس قسم کی ہر تقصیر اور کوتاہی سے ہمیں محفوظ رکھے اور آنحضرت کی حق شناسی اور حق کی ادائیگی کی تو فیق دے ۔ انہی احادیث کی بنا ء پر فقہاء نے یہ رائے قائم کی ہے کہ جب رسول اللہ کا ذکر آئے تو درود بھیجنا ذکر کرنے اور سننے والے پر واجب ہے (معارف الحدیث)۔ آج ہم آپ کیلئے ایک بہت خاص اور مجرب وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں آپ نے اللہ تعالیٰ کا ایک نام سحری کے وقت دس مرتبہ پڑھ کر اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر

پھیر لینا ہے اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ رب کریم آپ پر دولت کے خزانوں کا منہ کھو ل دینگے ۔ آپ کی غربت ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی ۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ صبح سحری کے وقت سحری کرلیں تو فجر کی نماز ادا کرنے سے پہلے یہ عمل کرلینا ہے کرنا کچھ اس طرح ہے اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک یا باسطُ اس کو 10مرتبہ اول وآخر درود ابراہیمی کیساتھ پڑھ لینا ہے ۔ اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لینا ہے آپ نے یہ عمل تب تک جاری رکھنا ہے جب تک آپ کی غربت اور تنگدستی دور نہیں ہوجاتی جو شخص بھی یہ عمل کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر غیبی خزانوں کے منہ کھول دیں گے آپ کی غربت ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.