رمضان میں مردوں کے لئے خاص کھجور ایسے کھاؤ

اگر روزے کی حالت میں بھی آپ دن بھر توانا رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجور کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ کھجور دوا بھی ہے اور بہترین غذا بھی۔کھجور کی افادیت سنت رسولﷺ اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی،

وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ کھجوروں کو روزانہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے، خصوصاً سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔کھجور میں بے شمار حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔کھجور خون میں اضافہ کرتی ہے جو جسم کی قوت و طاقت بڑھاتی ہے اور اس سے دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔چونکہ کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔کھجور میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔کھجور قبض اور معدے کی تیزابیت کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے معدہ درست طور پر کام کرتا ہے۔نارتھ ڈیکوتا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کھجور میں تانبے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے

جو ہڈیوں کو طاقت بخشتی ہے، ساتھ ہی اس میں بورون بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔کھجور کو بطور خوراک کھانا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔کھجور ایسا با برکت اور لذیذ پھل ہے، کھجور میں بے پناہ توانائی پوشدہ ہے، رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اسکی افا دیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، دن بھر بھوکا پیاسا رہنے سے جسم میں توانائی کم ہو جاتی ہے۔طبی ماہرین افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔حضور اکرم ﷺ نے کھجور پھل کو بے حد پسند فر مایا ہے ۔ آپ ﷺ اس ہی سے روزہ افطار کر نے کو پسند فرماتے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا کھجور میں ہر بیماری کی شفا مو جود ہے ۔مسلمان روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔شیریں ، خوش ذائقہ، ذود

ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے۔ آپ ﷺ نہ صرف افطار ی میں بلکہ سحری میں بھی کھجور تناول فر ماتے اور فرمایا مسلمان کے لئے سحری کا بہترین کا کھانا کھجور ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.