ایک دو تین سحری صر ف دو منٹ اس نام کا ورد کر لو۔ تین دن کے ہر حاجت پوری ۔

بہت ہی مبارک مہینہ بر کتوں اور سعادتوں والا مہینہ رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے اگر چہ یہ ہماری بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کو دیکھنے اس میں اپنی عبادت کرنے اور سب سے بڑھ کر روزہ رکھنے کا شرف حاصل کرنے کا موقع دیا ہے یہ رب تعالیٰ کا بہت ہی بڑا احسان ہے

آج ہم آپ کو ایک دو اور تین رمضان المبارک کی سحری میں پڑھنے والا ایک ایسا عمل بتائیں گے کہ جس کو پڑھنے سے آپ کے بے شمار معاملات ہزاروں دعائیں لاکھوں حاجات اور ہر طرح کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ معاشی معاملات میں بھی اللہ کی خاص مدد حاصل ہو گی۔ سحری ایک ایسا وقت ہے کہ جس وقت مانگی گئی دعائیں رب تعالیٰ بہت قبول و مقبول فرما تا ہے اسی طرح جیسے نبی کر یم ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت نازل فر ما تے ہیں حضرت عبداللہ بن حارث ؓ ایک صحابی سے نقل کر تے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اس وقت آپ نبی کریم ﷺ سحری نوش فر ما رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فر ما یا یہ اک برکت کی چیز ہے جو اللہ نے تم کو عطا فر ما

ئی ہے اس کو ہر گز مت چھوڑنا۔ پیارے ان ارشادات سے پیارے آقا ﷺ کی ارشادات سے سحری کی اہمیت کا اندازہ باخوبی ہو گیا۔ اور ایسے وقت میں مانگی گئی دعائیں رب تعالیٰ کے نزدیک کتنی زیادہ فضیلتوں والی ہو گی اس کا اندازہ بھی آپ کر سکتے ہو حضور ﷺ کا ارشاد ہے جو شخص بغیر کسی شرعی عزر کے ایک دن بھی رمضان کا روزہ چھوڑ دے تو رمضان کے علاوہ وہ پوری زندگی بھی روزے رکھے اس کا بدل نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح اس ارشاد میں ایک اور بھی نبی کریم ﷺ نے بات بتلا دی کہ روزے کی کیا فضیلت ہے تو یہاں ایک اور ارشادِ مبارک کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کا بھی ارشاد سنتے جا ئیں بہت سے روزے دار ایسے ہیں۔ کہ ان کو روزے کے بدلے میں سوائے بھوکا رہنے کے کچھ حاصل نہیں ہو تا۔ آج کا عمل پہلے

دوسرے اور تیسرے روزے یعنی سحری کے وقت کا عمل ہے۔ ماہ مبارک کے اندر ویسے تو ہر وقت عبادت کر سکتے ہیں مگر یہ سحری کے اوقات بڑے ہی قیمتی ہو تے ہیں اس میں آپ کو کا میابیاں ملیں گی دعائیں قبول ہوں گی یاد رہے اس کو صرف سحری کے اوقات میں پڑھنا ہے ان تینوں دنوں میں آپ نے باوضو ہو نا ہے اول آخر گیارہ گیارہ بار درودِ پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں ایک سو اکیس مرتبہ اللہ کا نام یافتاحُ کا ورد کر نا ہے اس کی بڑی فضیلت ہے جیسے ہی یہ عمل کر یں گے اور اس کے بعد اس مقصد کے لیے دعا مانگیں گے رب تعالیٰ کی خاص رحمت ہو گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.