یکم رمضان کا وظیفہ چاند دیکھتے ساتھ ہی لازمی پڑھ لیں 7نسلوں تک رزق ختم نہ ہوگا

آج ہم آپ کو ایسا سورت کا وظیفہ بتائیں گے جو آپ نے یکم رمضان کی رات چاند نظر آنے کے بعد رات 12بجے سے قبل کرنا ہے ۔ یہ وظیفہ اس لیے بے حد اہم ہے اس کے دو بڑے فوائد ہیں اس کو پڑھنے سے پورا رمضان پُرسکون گزرے گا ۔ کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف پریشانی آفت یا مصیبت نہیں آئیگی

۔دوسرا یہ اس سورت کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو بے بہاء رزق مہیا کریں گے ۔ اتنا رزق عطاء فرمائیں گے کہ آپ کی سوچ ہوگی ۔ حضرت زید بن اسلم اپنے والد اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو ایک سفر پر جارہے تھے حضرت عمر بن خطاب ؓ بھی ساتھ تھے ۔ حضرت عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کچھ پوچھا لیکن رسول اللہﷺ نے ان کو کوئی جواب نہ دیا ۔ حضرت عمر ؓ نے پھر سے پوچھا آپ نے پھر بھی کوئی جواب نہ دیا تیسری مرتبہ پھر پوچھا پھر بھی کوئی جواب نہیں ملا ۔ حضرت عمر ؓ نے اپنے آپ کو کہا کہ تیری ماں تجھ پر روئ ے تونے رسول اللہ ﷺ سے تین مرتبہ عاجزی سے سوال کیا اور کسی مرتبہ بھی جواب نہ ملا ۔ حضرت عمر ؓ نے بیان کیا کہ پھر میں نے اپنی اونٹنی کو دورایا اور لوگوں سے آگے ہوگیا

مجھے خ و ف تھا کہ کہیں اس حرکت پر میرےبارے میں کوئی آیت نازل نہ ہوجائے ابھی تھوڑ ا ہی وقت گزرا تھا کہ میں نے پکارنے والے کو سنا جو پکار رہا تھا میں نے سوچا کہ مجھے تو خ و ف تھا کہ میرے بارے میں کچھ وحی نازل ہوگی ۔ لہذا میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپﷺ کو سلام کیا ۔ آپﷺ نے فرمایا اے عمر ؓ آج رات مجھ پر ایسی سورت نازل ہوئی ہے جو مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ پسند ہو جن پر سورج نکلتا ہے ۔ پھر آپ نے سورۃ فتح کی تلاوت کی سورۃ فتح 26پارے میں موجود ہے اور آج ہم آپ کو جو عمل بتانے جارہے ہیں وہ بھی اسی سورت مبارکہ کا عمل ہے آپ نے یہ عمل رمضان المبارک کی پہلی شب یعنی جس میں رمضان المبارک کا چاند نظر آئے تو اس عمل کو کرنا ہے ۔

جیسے ہی چاند دیکھیں تو اس وقت سے لیکر رات بارہ بجنے سےپہلے تک کسی بھی وقت اس عمل کو کرسکتے ہیں ۔ چاند دیکھتے ہی پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ رات کونماز تراویح کے بعد بھی اس عمل کو کرسکتے ہیں ۔ عمل کرنے کیلئے باوضو حالت میں جائے نماز بچھا کر دو رکعت نماز نفل صلوۃ الحاجت کی نیت سے بلکل عام نمازوں کی طرح اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے دورکعت نماز نفل صلوۃ الحاجت کے پڑھ لینے ہیں نفل نماز عام نمازوں کی طرح پڑھ کر سلام پھیر لینا ہے اس کے بعد وہیں بیٹھ کر سورۃ فتح کی تلاوت کرنی ہے ۔ جب تلاوت کرلی تو آخر میں گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ کر عاجزی انکساری کیساتھ دعا کرنی ہے ۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ خاص فضل وکرم فرماتے ہوئے آپ کے رزق کے تمام تر مسائل کو حل فرما دیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.