رمضان کا چاند دیکھ کر آخری روزے سے پہلے اللہ کا یہ نام گیارہ مرتبہ پڑھ لیں

رزق کی تمناکرنا انسان کی خواہشات میں شامل ہے ۔اکثر لوگ رزق میں اضافے کے عاملین سے رہ نمائی لیتے ہیں یا کتابوں رسا لوں سے ایسے وظائف تلاش کرکے پڑھتے ہیں۔ایسے حضرات کے لئے ماہ رمضان انتہائی اہم مہینہ ثابت ہوسکتا ہے ۔اس ماہ میں چاہئے کہ وہ اللہ سے دعائیں کریں ،عبادات کریں اور ماہ رمضان

میں قرآن مجید کی تلاوت اورشعار بنا لیں۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے ، لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے۔آنحضرت ﷺ نے رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے۔ماہ رمضان میں دعا کی مدد سے رزق تو بڑھتا ہی ہے ،یہ مہینہ ویسے بھی اللہ کا مہینہ ہے جس میں اللہ بندوں کا رزق بڑھا دیتا ہے ۔ ایک بار ایک شخص رسول خداﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا نبی اللہﷺ میں چاہتا ہوں میرا رزق بڑھ جائے اللہ کے پیارے رسولﷺ نے فرمایا باوضو رہا کر تیرا رزق بڑھ جائے گا اللہ کے نبی ﷺ کے اس فرمان کی روشنی میں ہر مسلمان کو باوضو رہنا چاہئے تاکہ اس

پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں ۔ اللّہ تعالیٰ کی پاک اور لاریب کتاب قرآن مجید میں آیا ہے اِنَّہ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاَنَّہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ یہ ( خط) سلیمان علیہ السّلام کی طرف سے ہے اور اللّہ پاک کے اسم مبارک سے آغاز کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے ۔ حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنے خط کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا ۔ اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ،تو اللّہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ۔ اللّٰہ نے فرمایا ، اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام سے ، اس کا چلنا بھی ہے اور اس کا رُکنا بھی گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے ۔ یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے ۔ جب

نبی پاک حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے فرماتے ، آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ۔ رسول پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔ چراغ گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو، برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو علامہ قرطبیؒ نے لکھا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے ۔ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے فضائل و فوائد ۔ ہر مشکل اور ہر

حاجت کے لیے :۔ جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا مانگے ۔ پھر ایک ہزار اسی طرح پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دُعا کرے ۔ اسی طرح بارہ ہزار پورے پڑھے ، تو انشاءاللّہ ہر مشکل سے نجات اور ہر حاجت پوری ہوگی ۔ بسم اللّہ کے حروف کے عدد 786 ہیں ۔ جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا کیا کرے ۔ تو انشاءاللّہ مقصد پورا ہوگا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *