سورۃ الناس اور سورۃ الفلق کے ذریعے جادو کا توڑ کریں۔

کبھی کبھار تو جنات کے یا جادو کے اثرات یہ بھی ہوا کرتے ہیں کہ انسان جو کام کرنا چاہتا ہے اس کو بہت زیادہ بھول ہوجاتی ہے بھول کی وجہ سے اس کے کام ادھورے رہ جاتے ہیں یا تو کبھی کبھار یہ ہوتا ہے کہ میاں بیوی میں اگر زیادہ محبت ہے تو کوئی ایسی قسم کا تعویذ ڈالتا ہے یا ایسے قسم کے جادو

وغیرہ کر لیتا ہے کہ انسان اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے پر قادر نہیں ہوسکتا طاقت نہیں رکھ سکتا جیسا کہ ایک دفعہ آپﷺ کے اوپر بھی یہودیوں نے جادو کیا ہواتھا اور اس جادو کی وجہ سے آپﷺ حضرت اماں عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ ؓ کے حقوق ادا کرنا چاہتے تھے تو جسم میں بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے تھے اور اپنے اندر اتنی ہمت نہیں سمجھتے تھے کہ ازواج مطہرات کے حقوق ادا کرسکیں تو اللہ تعالیٰ نے اگرچہ جبرائیلؑ کے ذریعے سے آپﷺ کو آگاہ فرمایا کہ آپ کے اوپر ایک یہودی نے جادو کیا ہوا ہے تو آپﷺ کو بتایا گیا کہ آپ ایسا کریں کہ سورۃ الناس اور سورۃ الفلق یہ دونوں سورتیں پڑھ لیا کریں اس کی برکت سے اللہ جل جلالہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائیں گے تو آپﷺ کیا کیا کرتے تھے کہ جب آپﷺ کے اوپر یہ جادو ہوا تو آپﷺ یہ سورتیں سورۃ الناس اور سورۃ الفلق ان دونوں سورتوں کو تین دفعہ پڑھ کر اور اس طرح سے کیا کرتے تھے ہاتھوں پر پھونک مار کر مل لینا ہے ہاتھ ملنے کے بعد اپنے سر پر پھیرتے ہوئے چہرے پر پھیریں اور کندھوں پر بازوؤں پر اور سینے پر پھیر لیں حتی کہ پورے جسم کے اوپر ان

ہاتھوں کر مل لینا ہے یہ عمل آپ صبح بھی تین دفعہ کیا کریں اور شام کو بھی تین دفعہ کیا کریں باقی رہا پڑھنے کا طریقہ اگر آپ ایک دفعہ سورۃ الناس پڑھ لیتے ہیں اور اس کے بعد سورۃ الفلق پڑھ لیتے ہیں پھر دوسری دفعہ سورۃ الناس پڑھتے ہیں اور اس کے بعد سورۃ الفلق پڑھتے ہیں اور پھر تیسری دفعہ الناس اور فلق پڑھ لیتے ہیں تو ایک طریقہ یہ ہے پڑھنے کا یہ طریقہ بھی ٹھیک ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سورۃ الناس کو پہلے تین دفعہ پڑھ لیا اور پھر سورۃ الفلق کو تین دفعہ پڑھ لیا تو یہ طریقہ بھی ٹھیک ہے اس طرح سے بھی آپ کر سکتے ہیں اور تیسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سورۃ الفلق پڑھئے اور پھر اس کے بعد سورۃ الناس پڑھتے ہیں تو یہ طریقہ بھی ٹھیک ہے بہر حال کوئی بھی ایسا طریقہ جس کے اندر دونوں سورتوں کو تین تین مرتبہ پڑھا جائے یہ عمل آپ کرتے رہیں گے تو چاہے آپ کے اوپر جنات کے اثرات ہوں یا جادو کے

اثرات ہوں یا تعویذات کے اثرات ہوں انشاء اللہ یہ خود بخود آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گے یہ جو اعمال ہیں یہ اعمال نبوی ہیں اعمال نبوی کے اثرات یقینا ہوا کرتے ہیں ان کے اثرات کبھی سات دن کے بعد ظاہر ہوتے ہیں کبھی چودہ دن کے بعد ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی اکیس دن کے بعد اور کبھی اکتالیس دن کے بعد ظاہر ہوتے ہیں اس لئے یقین و اعتماد اور صبر کے ساتھ یہ عمل کیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.