ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

ہلدی اور کالی مرچ دونوں ہی بے شمار طبی فوائد کی حامل ہیں لیکن اب ماہرین نے انہیں ملا کر استعمال کرنے کے صحت کے لیے حیران کن فائدے بتا دیئے ہیں۔ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی اور کالی مرچ کا آمیزہ خواتین کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر کسی خاتون

کو یہ موذی بیماری لگ جائے تو یہ آمیزہ اس کے علاج میں بھی مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے آپ موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ انفلیمیشن اور مختلف قسم کے درد سے نجات دلاتا ہے۔ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاتا ہے۔ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے یہ جادوئی فوائد بتانے کے بعد ماہرین نے اسے استعمال کرنے کے طریقے بھی بتائے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آپ اس آمیزے کو کسی بھی طرح کے کھانے میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا جوس وغیرہ میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ براہ راست یہ دونوں چیزیں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔ صرف آدھا چمچ ہلدی لیں اور ایک چوتھائی چمچ کالی مرچ۔ انہیں مکس کرکے چمچ کے ذریعے اپنے منہ میں ڈالیں اور اوپر سے پانی پی لیں۔ دن میں دو بار صبح شام یہ آمیزہ لیں اور اس کے جادوئی فوائد دیکھیں۔ ہم عام طور پر جو کھاتے ہیں، خصوصاً

آج کے دور میں، وہ غذا اکثر کیمیکلز، کیڑے مار ادویات اور دیگر آلودگی کی زد میں آتی ہے اور اس کے زہریلے اثرات جگر اور گردوں سمیت جسمانی نظام میں اکھٹے ہوجاتے ہیں جو کہ مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں، تاہم ہلدی کا استعمال ان اثرات کو ختم کرتا ہے اور جگر کی صفائی کرکے اسے ٹھیک رکھتا ہے۔ہلدی جلد کے مردہ خلیات کی صفائی کے لیے بہترین ہے اور یہ جلد کو جوانی جیسی چمک دینے میں مدد دیتی ہے۔ ہلدی کو دودھ یا دہی میں ملائیں اور اچھی طرح مکس کرکے چہرے یا جسم کے کسی حصے پر لگائیں۔ اسے خشک ہونے تک کے لیے چھوڑ دیں اور نیم گرم پانی سے صاف کردیں، جبکہ اس دوران چہرے کو نرمی سے مساج بھی کرتے رہیں۔ یہ مصالحہ ڈائٹنگ کی کوشش کو فائدہ ضرور پہنچا سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں

دریافت کیا گیا کہ ہلدی کے استعمال سے چوہوں میں چربی کے ٹشوز کی نشوونما میں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے جسمانی وزن کم ہوا۔ ہلدی کا کھانے میں زیادہ استعمال اس ورم سے بچاتا ہے جو کہ موٹاپے کا باعث بنتا ہے جبکہ چربی گھلنے کی رفتار کو بھی ذرا تیز کردیتا ہے۔ہلدی میں موجود پولی فینول ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلدی جوڑوں کے درد، اکڑن اور سوجن میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جوڑوں کے امراض کے شکار افراد ڈاکٹر کے مشورے سے ہلدی پاﺅڈر کے کیپسول استعمال کرکے ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *