حضرت محمدﷺ نے فرمایا6چیزیں جنت کی ضمانت ہیں

حضرت عبادہ ابن صامت ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا تم لوگ اپنے بارے میں مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔1جب بھی بولوسچ بولو۔2وعدہ کرو تو پورا کرو۔3تمہار ے پاس امانت رکھی جائے تو امانت کو ادا کرو۔4اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو۔5اپنی نگاہ کو محفوظ رکھو

یعنی اس چیز کی طرف نظر اٹھانے سے پرہیز کرو جس کو دیکھنا جائز نہیں۔6اپنے ہاتھوں پر قابو رکھو یعنی اپنے ہاتھوں کونا حق مارنے اور ح رام ومکروہ چیزوں کے پکڑنے سے باز رکھو یا یہ کہ اپنے آپ کو ظل۔م تعدی کرنے سے بعض رکھو۔ابوہریرہ ؓ نبی کریمﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں اور حیاء بھی ایمان کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے ۔ عبداللہ بن عمرو ؓ نبیﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا پکا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلما ن ایذاء نہ پائیں اور پورا مہاجر وہ ہے جوان چیزوں کو چھوڑ دے جن کی اللہ تعالیٰ نے ممانعت فرمائی ہے ۔ بے شک اللہ رب العزت نے تمہارے درمیان اخلاق بھی ایسے ہی تقسیم فرمائے ہیں جیسا کہ رزق تقسیم فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ

اس کو بھی دنیا عطاء فرماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے اور اس کو بھی جس سے وہ محبت نہیں کرتا البتہ ایمان صرف اسی کو عطاء فرماتا ہے جس سے اسے محبت ہوتی ہے ۔ہمارے پیارے آقاحضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیا ن دعائیں رد نہیں ہوتیں لہذا دعا مانگا کرو۔جب مجھے کوئی بندہ اپنے دل میں یاد کرتا ہے میں اسے فرشتوں کی جماعت میں یاد کرتا ہوں اور جب وہ مجھے محفل میں یاد کرتا ہے تو میں اسے رفیق اعلیٰ میں یاد کرتا ہوں۔ آپﷺ نے صحابہ ؓ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا لوگو دشمن کیساتھ جنگ کی خواہش اور تمنا دل میں نہ رکھا کرو بلکہ اللہ

تعالیٰ سے امن وعافیت کی دعا کیا کرو۔البتہ جب دشمن سے مڈ بھیڑ ہوہی جائے تو پھر صبر واستقامت کا ثبوت دو ، یاد رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے اس کے بعد آپﷺنے یوں دعا کی۔اے اللہ :کتاب کے نازل کرنیوالے بادل بھیجنے والے احزاب دشمن کے دوستوں کو شکست دینے والے انہیں شکست دے اور انکے مقابلے میں ہماری مدد کر۔دنیا کی زینت تین اشیاء ہیں مال ، اولاد عورت ۔ آخرت کی زینت تین چیزیں ہیں علم، تقویٰ ،صدقہ ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.