یارسول اللہﷺ ہم پریشان ہیں جب ایسا وقت آجائے تو آپﷺ کا فرمان سن لیں

آپﷺ کی اُمت کیلئے سب سے بڑا خطرہ مال ودولت روپیہ پیسہ ہے آج دنیا میں جس قدر بھی قتل وغارت ہورہی فحاشی پھیل رہی ہے معصوم عزتوں کی نیلامی ہورہی ہے ان سب کیوجہ دولت اور پیسہ ہے سب کو بس یہی لگن ہوتی ہے کہ ہمارے پاس دولت روپیہ پیسہ اکٹھاہوجائے آج کے دور میں کوئی بھی ایسا مشکل

کام نہیں جو پیسے کے بغیر نہ ہوسکے جس کے پاس دولت ہوتی اسی کو سب کچھ سمجھا جاتا ہے یہ فتنوں کا دور ہے ایک فتنا ختم ہوتا نہیں دوسرا شروع ہوجاتا ہے آپﷺ نےفرمایا جو فتنے آندھی رات کی طرح چھا جانے لگیں جس طر ح اندھیرا چھا جاتا ہے ایسے فتنوں سے پہلے پہلے اچھے اعمال کرنے میں جلدی کیا کرو ایسے فتنے پیدا ہوں گے صبح آدمی مسلمان ہوں گے اور رات کو کافر ہوجائیں گے وہ دنیاوی سازوسامان کو اکٹھا کرنے اور دین تک کو بیچ ڈالے گا۔جو انسان ان فتنوں سے بچنا چاہتا ہے جب تک راستہ نہیں بدلے گا ان فتنوں سے نہیں بچ سکتا ۔ جو انسان بہت ہی زیادہ پرہیز گار ہے اسے بھی اپنا ایمان بچانا مشکل ہوگیا ہے ۔اللہ نے انسان کو جو کچھ عطاء کیا جو بہتر ہے ہمارا رب کچھ عطاء کردیتا ہے وہ خالق ہر لحاظ سے بندے

کو سمجھتا ہے مگر انسان وہ لینا چاہتا ہے جو خود اپنے لیے بہتر سمجھتا ہے اللہ پاک فرماتا ہے ہوسکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناگوار سمجھتے ہو جبکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے ہوسکتا ہے تم ایک چیزکو اچھا اور پسندیدہ سمجھ رہے ہو مگر وہ تمہارے لیے بری چیز ہے ۔ چیزوں کے اچھا اور بُرے ہونے کو تم نہیں سمجھتے نہیں جانتے اللہ جانتا ہے اس لیے اس دنیا جو لوگ اُلجھ گئے ہیں وہ دنیا میں فلاح نہیں پاسکتے ہیں اسی لیے پیارے آقاﷺ نے دنیا حاصل کرنا تو ایک طرف دنیا کی یاد سے بھی منع فرمایا ہے حدیث پاک میں آتا ہے دنیا کی یاد میں اپنے آپ کو مشغول نہ کرو آج پیارے آقاﷺ کی اُمت پریشان اور سکون ڈھونڈ رہی ہے پریشانیاں ختم ہوجائیں حالات بہتر ہوجائیں یہ سب تب ہوگا جب ہم اللہ کا ذکر کریں گے ۔ اللہ کے ذکر سے اپنے دلوں کو

آباد کریں گے ۔ مال ودولت کی کثرت وخواہشات کو چھوڑ کر جب ہم اللہ کی راہ میں نکل پڑیں گے تو ہماری ساری پریشانیاں ختم ہوجائیں گی ۔ آج ہم آپکو ایسی دعا کے بارے میں بتائیں گے آپﷺ کی بتائی ہوئی دعا ہے آپ نے اس پر عمل کرلینا ہے جتنی بھی پریشانیاں مصیبتیں ہیں ختم ہوجائیں گی ۔ آپ نے روزانہ دن میں کسی بھی وقت اس دعا کو پڑھ لینا ہے ۔لاالہ الااللہ العظیم الحلیم ،لا الہ الا اللہ رب العرش العظیم،لاالہ الا اللہ رب السموات ورب الارض ، ورب العرش الکریم اس دعا کو روزانہ دن میں کسی بھی وقت سات مرتبہ پڑھنا ہے اور اول آخر تین بار درود ابراہیمی بھی پڑھنا ہے ۔جن لوگو ں کو دعا زبانی آتی ہے وہ زبانی پڑھ لیں ورنہ دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کی پریشانیاں دور فرمادیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.