جمعہ کے دن کسی بھی نماز کے بعد21بار پڑھ لو اگلے جمعہ تک نیا گھر گاڑی دولت جھولی میں

سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓنے حضرت زید بن وہب سے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ ؐ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک نہ کرو۔ حضرت حذیفہؓ کا فرمان ہے کہ درود پاک پڑھنا، درود پاک پڑھنے والے کواور اس کی اولاد کو، اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے ۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا

کہ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور نبی اکرم ؐ پر درود پاک کی کثرت کرو۔ مواھب اللدنیہ میں امام قسطلانیؒ نے روایت کیا ہے کہ قیامت کے دن کسی مومن کی نیکیاں کم ہو جائیں گی اور گن اہوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا تو وہ مومن پریشان کھڑا ہو گا۔ اچانک رسول اللہؐ میزان پر تشریف لائیں گے اور چپکے سے اپنے پاس سے بند پرچہ مبارک نکال کر اس کے پلڑے میں رکھ دیں گے۔جسے رکھتے ہی اس کی نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوجائے گا۔ اس شخص کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ یہ کون تھے جو اس کا بیڑا پار کر گئے ۔ وہ پوچھے گا آپ کون ہیں؟ اتنے سخی، اتنے حسین و جمیل آپ نے مجھ پر کرم فرما کر مجھے جہنم کا ایندھن بننے سے بچا لیا اور وہ کیا پرچہ تھا جو آپ نے میرے اعمال میں رکھا؟رسول اللہ ؐکا ارشاد ہو گا : میں تمہارا نبی ہوں اور یہ پرچہ درود ہے جو تم مجھ پر بھیجا کرتے تھے ۔آج ہم آپ کیلئے بہت جلد امیر ہونے کا خاص وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں ۔ کوٹھی کار بنگلہ

دولت ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے ۔ دنیا کی زندگی کے اندر جتنی بھاگ دوڑ ہے کہ دووقت روٹی کیساتھ اتنی دولت حاصل ہوجائے کہ اپنا گھر بنا لے اپنی گاڑی خرید لے اتنی دولت اکٹھی کرلے کہ اس کی زندگی پرسکون گزرے ۔آج جو وظیفہ بتانے جارہے ہیں اس وظیفہ کی برکت سے انشاء اللہ نہ صرف خواہش پوری ہوگی جن کلمات کا وظیفہ ہے ان کلمات کی ورد سے آخرت بھی بنے گی یہ کلمات بہت فضیلت والے کلمات ہیں جن کا احادیث نبویﷺ میں افضل ترین کلمات کے طور پر ذکر ہوا ہے جیسا کہ حضورﷺ نے فرمایا افضل الکلام کلام میں سب سے افضل کلمات سبحان اللہ والحمداللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ہے ایک روایت میں یہ وضاحت ہے کہ قرآن مجید کے بعد سب سے افضل کلمات یہی ہیں ایک حدیث میں ان کو سب سے پاکیزہ کلمات فرمایا گیا ہے ۔ دوسری حدیث میں ان کلمات کو سب سے بہترین کلمات قرار دیا گیا ہے ۔ آپ نے یہ وظیفہ نماز کے بعد اپنی جگہ پر قبلہ رُخ ہوکر بیٹھ جانا

ہے سب سے پہلے درود ابراہیمی پڑھنا ہے ایک بار تین بار اس کے بعد آپ نے انہی کلمات سبحان اللہ والحمداللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کو 100مرتبہ پڑھناہے اس کےبعد 21مرتبہ آیت الکرسی پڑھنی ہے ۔یہ وظیفہ ایسا اور مجرب ہے جوبھی جلد امیر ہونا چاہتا ہے وہ اس وظیفہ کے ذریعہ بہت جلد امیر بن سکتا ہے اس عمل کو خواتین بھی کرسکتی ہیں اور مرد حضرات بھی مرد حضرات اس عمل کو مسجد میں کریں اور خواتین اس عمل کو گھر پر کریں اس عمل کو سات جمعہ تک کرنا اور پابندی مستقل مزاجی اور اللہ تعالیٰ پر یقین کیساتھ کرنا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *