ایک چٹکی کلونجی سے 23بیماریاں چٹکی میں ختم۔

تمام تجربات کا نچوڑ آج میں ہم آپ کو بتائیں گے کلونجی کے بارے میں کچھ معلومات جو کہ یقیناً آپ کو پہلے نہیں پتہ ہوں گی کلونجی موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے آپ اسے کیسے استعمال کرسکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلتے ہیں اپنے موضوع کی جانب نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ

کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا موجود ہے اُردو میں اسے کلونجی کہا جاتا عربی میں حبۃ السوداء اور فارسی میں سیاہ دانہ اور انگریزی میں اونئین سیڈ کہا جاتا ہے اس سیاہ بیجوں کو دنیا بھر میں کالی مرچی کے بعد سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے محض اس لیے نہیں کہ یہ کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرنے میں کام آتا ہے بلکہ اس کی ادویائی خصوصیات اتنی زیادہ ہیں کہ خود طبی ماہرین کا کہنا ہے کلونجی کی افادیت کے بارے میں جتنی بھی ریسرچ کی گئی ہے اب تک اُس کے تمام تر فوائد کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے تو محترم ناظرین وسامعین یوں تو کئی ایسی بیماریاں ہیں جس کا علاج کلونجی میں چھپا ہے تو کئی ایسی بیماریاں ہیں جس کا علاج کلونجی میں چھپا ہے لیکن اُن سب بیماریوں کا یہاں ذکر کرنا نہ صرف ویڈیوکی طوالت کا باعث بنے گا بلکہ آپ ناظرین اکتاہٹ کے بھی شکار ہوجائیں گے لہذا ہم چند ایسی خاص بیماریوں میں کلونجی کا

فائدہ اور علاج بتائیں گے جن کا اکثر وبیشتر ہماری زندگی میں آنا اور جانا لگا رہتا ہے ۔اور اس کے حیران کن نتائج نے حکماء وطباء کے ساتھ آج کل میڈیکل سائنس کو بھی حیران کرکے رکھ دیا ہے ۔نمبر 1استھماء کا مرض استھماء کیلئے دس قطرے کلونجی کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں مکس کرکے دن میں دوبار پئیں ایک مربتہ صبح نہار منہ اور رات کھانے کے بعد چالیس دن تک اسے پینے سے مثبت نتائج آئینگے ۔ نمبر2 ناک سے خون نکلنا عام طور پر گرمیوں کے موسم میں بچوں کے ناک سے خون نکلنے لگ جاتا ہے اُسے روکنے کیلئے ایک سفید کاغذ کو جلا کر راکھ بنالیں اور اس راکھ میں دو قطرے کلونجی کے تیل کو مکس کرلیں اور اُسے ناک میں لگائیں تو انشاء اللہ ناک سے خون نکلنا بند ہوجائیگا۔نمبر3 جسم کا جلا ہوا حصہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تواس پر یہ مرہم لگائیں پانچ گرام کلونجی کا تیل تیس گرام زیتون کا تیل اسی گرام مہندی

کے پتے یہ باہم ملا مرہم بنالیں اور اسے متاثرہ جلے ہوئے حصے پر لگائیں۔ تو انشاء اللہ جسم کا جلا ہوا حصہ یا نشان مٹ جائے گا۔ نمبر4 سینے کی جلن اور معدے کی گرانی آدھا چائے کا چمچ کلونجی کے تیل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ڈالکر دن میں دومرتبہ پئیں تین دن تک پینے سے سینے کی جلن اور معدے کی گرانی سے خاطر خواہ کمی آ جاتی ہے ۔نمبر5کھانسی اور ریشہ کھانسی اور ریشے کو کنٹرول کرنے کیلئے تھوڑے سے کلونجی کے تیل میں دیسی گھی اور تھوڑا سا نمک مکس کرلیں اور اُسے گلےاور سینے پر دن ایک بار مالش کریں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل روزانہ صبح کیوقت لینا بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔نمبر6 قبض قبض کے خاتمے کیلئے دس قطرے کلونجی کے تیل ایک چائے کا چمچ کاسٹر آئل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ملا کر پئیں۔ نمبر7 سر میں خشکی دس گرام کلونجی کا تیل تیس گرام زیتون کا تیل اور تیس گرام مہندی پاؤڈر مکس کرلیں اور اسے ہلکا سا گرم

کریں اورجب ٹھنڈا ہوجائے تو اس کو سر کی جلد پر لگائیں ۔ایک گھنٹے بعد شیمپو سے اپنا سر دھو لیں سر کی خشکی جڑ سے ختم ہوجائیگی۔نمبر8ذیابیطس ایک کپ کالی چائے میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈالیں اور اسے دن میں دوبار استعمال کریں صبح کے وقت اور رات سونے سے پہلے اسے چالیس دن تک مسلسل استعمال کرنے کے بعد تھوڑی مقدار میں میٹھا کھا کر شوگر لیول چک کریں اگر نارمل ہو تو اس نسخہ کا استعمال بند کردیں انشاء اللہ اس عمل سے آپ کی ذیابیطس کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا۔نمبر9کان کا انفیکشن کان کے انفیکشن کیلئے کلونجی کا تیل اور زیتون کا تیل برابر مقدار میں لیں اور اسے نیم گرم کرکے کان میں چند قطرے ڈالیں اس سے درد میں افاقہ ہوگا۔ نمبر10بخار کا علاج بخار کے علاج کیلئے آدھا کپ پانی میں آدھا لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل یہ شامل کرکے دن میں دوبار پئیں اس کا استعمال اُس وقت تک جاری رکھیں جب تک

بخار بلکل ٹھیک نہ ہوجائے ۔نمبر11 تروتازہ چہرہ چہرے کی تروتازگی کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت کارآمد ایک بوتل میں تین چمچ کھانے کے شہد آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کا تیل اور آدھا چائے کا چمچ زیتون کا تیل مکس کریں اور اسے دن میں دوبار اپنے چہرے پر لگائیں چالیس دن تک اس کا استعمال جاری رکھیں آپ کا چہرہ خوب تروتازہ اور کھلنے لگ جائے گا ۔نمبر12 بالوں کا گرنا اور عمر سے پہلے بالوں کا سفید ہوجانا۔آج کل بہت سے لوگوں کو بالوں کا گرنا اور عمر سے پہلے بالوں کا سفید ہونا ان جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا ایک مؤثر حل کلونجی کا تیل ہے پہلے لیموں کا رس سر کی کھال پر آپ لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعد بالوں کو شیمپو کرلیں ۔جب بال خشک ہوجائیں تو کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں میں لگائیں چند ہفتے تک یہ عمل جاری رکھیں آپ کے بالوں کے گرنے کا مسئلہ اور بال سفید ہونے کا مسئلہ یہ دونوں ختم ہوجائیں گے ۔ نمبر13سر کا دردسرکے درد سے نجات کیلئے جس وقت درد ہورہا ہے کلونجی کے تیل سے پیشانی اور کان کے اطراف مساج کریں اور اگر آپ پھر بھی بہتر محسوس نہ کریں تو آدھا چائے کا

چمچ کلونجی کا تیل دن میں دو بار لے لیں ۔نمبر14ہارٹ اٹیک ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیلئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کے تیل کو ایک کپ بکرے کے دودھ میں شامل کرکے دن میں دو بار استعمال کریں یہ نسخہ چربی کو پگھلا کر دل کی شریانیں کھولنے میں مدد کرتا ہے ۔بہتر نتائج کیلئے چکنائی سے پرہیز کریں ۔دس دن تک دن میں دو بار لیں اور پھر ایک بار استعمال کرنا شروع کردیں۔انشاء اللہ آپ کے ہارٹ اٹیک کے جتنے مسائل ہیں وہ مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے ۔ نمبر15جوڑوں کا دردجوڑوں کا درد ناقابل برداشت درد ہوتا ہے اس کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ دو چائے کے چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل باہم ملائیں دن میں دو بار ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں اور اسی تیل سے جوڑوں پر بھی مساج کریں۔اور گیس پیدا کرنیوالی اجزاء سے اکیس دن تک آپ نے پرہیز بھی کرنا ہے ۔نمبر15یادداشت بڑھانایادداشت کم ہونا اور بھول جانا بڑھتی عمر کے اہم مسائل ہیں اپنی یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے دس گرام پودینہ کو آدھا کپ پانی میں اُبال کر چھان لیں اور اس میں آدھا چائے کا

چمچ کلونجی کا تیل شامل کرکے دن میں دو بار پئیں اور بیس دن تک استعمال کریں انشاء اللہ آپ کی یادداشت بہترین مضبوط اور بھولنے کی بیماری مکمل ختم ہوجائیگی ۔نمبر17مائیگرین کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ سر کے جس طرف درد ہو اُسکی مخالف سمت ناک میں ڈالیں سرکا مساج کریں اور دن میں دس قطرے کلونجی کے تیل کو مائیگرین سے نجات کیلئے پئیں۔انشاء اللہ مائیگرین کا مسئلہ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔نمبر18رات کی نیند رات کو اچھی نیند کیلئے رات کے کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں اور پُرسکون نیند سوئیں۔نمبر19بواسیر کا علاج بواسیر کے علاج کیلئے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور ایک کپ چائے کے قہوے میں ڈال کر دن میں دو بار ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں اور گرم تاثیر اور تیز مسالوں والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ نمبر20چہرے کے دانے اور دھبے ایک کپ پائن ایپل جوس میں آدھا

چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار پئیں اسے ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کیا کریں انشاء اللہ چہرے کے دانے اور داغ دھبے مکمل طور ختم ہونے لگ جائیں گے۔نمبر21زکام شدید زکام کے علاج کیلئے آدھا کپ پانی میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور چوتھائی چائے کا چمچ زیتون کا تیل مکس کر اسے چھان لیں اس مکسچر کے دو دو قطرے ناک میں ڈال لیں جلد افاقے کیلئے دن میں آپ اسے دوبار بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ نمبر22دانت کا درد اور مسوڑوں کا پھولنا آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں مکس کرکے غرارے کریں اور اسکے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کم کرنے میں خوب مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔نمبر23دماغی کمزوری دماغی کمزوری دور کرنے کیلئے ایک چائے کا چمچ دیسی گھی یا دوقطرے کلونجی کے تیل میں مکس کریں اور ساتھ ہی ذائقے کیلئے تھوڑی سی چینی بھی ڈال لیں اور اسے روزانہ ناشتے سے پہلے استعمال کریں انشاء اللہ بچوں کے یا بڑوں کے دماغی کمزوری مکمل طور پر دور ہوجائیگی ۔نمبر24جلد پر سیاہ اور سفید نشانات ان کو ختم کرنے کیلئے ایک کپ سفید سرکہ میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل مکس کرلیں اور رات کو سونے سے پہلے متاثرہ حصے پر لگائیں اور صبح کو دھو لیں یہ عمل تب تک دہرائیں جب تک چہرہ صاف اور شفا ف نہیں ہوجاتا۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *