عرق گلاب میں یہ آیت پڑھ کر چہرہ پر لگائیں۔

ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ دیکھنے والے کو اچھا محسوس ہو اور جو بھی اس کے چہرے کی طرف دیکھے تو اس کو اس سے محبت ہو وہ اس سے پیار کرے انس کرے نہ کہ اس کو اس سے وحشت ہو کیونکہ طبعی طورپر اللہ نے انسان کے اندر یہ مادر رکھ دیا ہے کہ وہ اچھائی کو

پسند کرتا ہے اور برائی سے کراہت ہوتی ہے تو اسی طرح رنگت گوری ہو یا کالی یہ اللہ کی دین ہے لیکن جیسا بھی اللہ نے رنگ دے دیا اس رنگ کو پررونق بنانا یہ میرے اور آپ کے اختیار میں ہے یہ میں اور آپ کرسکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دین بھی کامل دیا اور اس دین کے اندر اللہ پاک نے ہمیں ایسے ایسے وظائف دے دیئے ہیں۔ کہ جن کو اگر ہم کریں گے تو ان کے ذریعے سے ہماری دنیا و آخرت کی ہر مشکل حل ہوسکتی ہے چاہے وہ خوبصورتی کو لانے کے اعتبار سے ہو چاہے وہ گھریلو پریشانیوں کو دور کرنے کے اعتبار سے ہو۔بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے خصوصا ٹین ایج میں وہ بڑے پریشان ہوتے ہیں کہ ہمارے چہرے کے اوپر دانے نکل آئے ہیں اور داغ بن گئے ہیں اور داغ بھی ایسے کہ جان ہی نہیں چھوڑ رہے

اور وہ ان کو دور کرنے کے لئے طرح طرح کی کریمیں لگارہے ہیں اور وہ اتنی انتہائی خطرناک کریمیں ہیں کہ پھٹکڑی سے بھری ہوئی ہوتی ہیں وہ آپ کی جلدکو اوپر سے اتار دیتی ہیں۔ اور لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم گورے ہوگئے سفید ہوگئے اور ہمارے چہرے پر رونق آگئی ہے ۔حالانکہ اصل میں رونق کیسے آئے کہ جب ہم قرآن و حدیث کے مطابق عمل کریں گے اور وہ عمل کریں گے کہ جس کے ذریعے سے ہمارا چہرہ واقعی دیکھنے والے کو اچھا محسوس ہو۔آپ نے سب سے پہلے عرق گلاب لینا ہے۔اس کے اوپر آپ نے قرآن مجید کی سورۃ النور کی آیت نمبر 35 اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ ۖ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ

نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ ۗ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۔ اس آیت کو آپ نے اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف کے ساتھ 7 مرتبہ پڑھ لیجئے۔پڑھنے کے بعد عرق گلاب پر دم کرلیجئے۔دم کرنے کے بعد رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے پر اس کو لگاتے رہئے ۔چہرے پر لگانے کے بعد سو جائیے اور اسی طرح صبح کو اٹھیں تو وضو کیجئے اور پھر دوبارہ اس کا سپرے کر دیجئے ۔جب اس طرح کریں گے تو انشاء اللہ آپ کو اس کے فوائد خود محسوس ہوں گے ۔جو مہنگی مہنگی کریموں سے آپ کو فوائد حاصل نہیں ہوئے اس آیت کی برکت سے آپ کو عطافرمادے گا۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *