سورہ طلاق کی آیت نمبر 2 اور 3 کو ہزار بار پڑھ لیں رزق کے بند دروازے کھل جائیں گے۔

مفلسی ،تنگ دستی ،غربت اور فقر و فاقہ میں مبتلا افراد کے لئے ایک سچا تحفہ جو 100 فیصد یقینی کامیاب ہے نوکری میں ترقی کا روبار میں وسعت اور رزق کی فراخی کے لئے بہت سے کاملین حضرات نے اس آیات مبارکہ کے کمالات ذکر کئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :کسی بھی قسم کے قرض کو اتارنے کے

لئے یہ عمل لا جواب ہے، جس جگہ سے وہم و گمان نہ ہو وہاں سے روزی ملتی ہے ، غیب سے خزانوں کے دروازے کھل جاتے ہیں ،جنت میں بغیر حساب داخلہ ہو ،سکرات موت میں آسانی ہو، ایمان پر خاتمہ ہو،قبر میں کشادگی اور راحت ہو،بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں ترقی کے خواہشمند کے لئے ایک نایاب تحفہ ،اس کے ذریعے سوال کرنے والا کبھی خالی نہیں جاتا ،رزق بے حساب ملتاہے۔رزق کو وسیع کرنے کے لئے ہر کام میں آسانی کے لئے اور تنگ دستی کو دورکرنے کے لئے لاجواب ہے آسانی سے رزق ملتا ہے ،اور اس شخص پر فتوحات کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ جو شخص ان آیات کو پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک مارے تو بے بہا مال ملتا ہے جو کہ گمان سے بالا تر ہے۔آیت یہ ہے : من يتق الله يجعل له مخرجاويرزقه من

حيث لا يحتسب ۔اول و آخر 3 مرتبہ درود شریف کے ساتھ درمیان میں 3 مرتبہ درج بالا آیت مبارکہ پڑھیں ۔طریقہ دوئم اس آیت مبارکہ کو روزانہ نماز فجر کے بعد 300 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کریں۔طریقہ سوئم چلتے پھرتے دیوانہ وار کثرت سے پڑھیں۔حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بلاشبہ میں ایک ایسی آیت جانتا ہوں کہ اگر لوگ محض اسی آیت پر عمل کریں تو ان کے حق میں وہی ایک آیت کافی ہوجائے اور ان کو دیگر وظائف واوراد کی ضرورت نہ رہے وہ آیت یہ ہے ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا ویرزقہ من حیث لا یحتسب الایۃ۔ یعنی جو شخص اللہ سے ڈرے تو اللہ اس کے لئے دنیا اور آخرت کے غموں سے نجات کا راستہ پیدا کردیتا ہے اور اس کو ایسی جگہ سے تعب ومشقت اور فکروتردد کئے بغیر روزی دیتا ہے جہان وہم وگمان بھی نہیں ہوتا۔رزق میں اضافہ کی خواہش رکھنے والوں کو

آج میں سورہ الطلاق کا ایک وظیفہ بتانے جارہا ہوں ۔اسے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنا ہوگا۔جو لوگ غیبی خزانوں کی خواہش رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ جس کام میں ہاتھ ڈالیں ،اللہ اس کا اجر کئی دگنا عطا فرمائے تو ایسے لوگوں کو اللہ سے لو بھی لگا کر رکھنی چاہئے ۔خوشحال زندگی گزارتے ہوئے صدقات و خیرات پر توجہ دیں اور اس معاملے میں اپنا دل چھوٹا نہ کریں نہ خیرات کرتے ہوئے دوسروں کو جتانے کی کوشش کریں ۔خیرات اور صدقات رزق میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔سورہ الطلاق کی آیت نمبر 2 اور3 کو روزانہ بعد از نماز عشا بروز جمعرات اول و آخر درود شریف کے ساتھ ایک ہزار بار اس آیت مبارکہ کو پڑھیں ۔بفضل تعالیٰ غیب سے رزق میں اضافہ کا سبب پیدا ہوجائے گا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *