شعبان المعظم کے آخری دنوں میں یہ قرآنی عمل کی 2تسبیح ہر مرد وعورت ضرور کریں

حضور نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ یہ سنت الٰہیہ ہے اس نسبت سے یہ جہاں شانِ مصطفوی ﷺ کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے وہاں اس عملِ خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے کہ یہ وہ مقدس عملِ ہے جو ہمیشہ کے لئے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے

محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کیلئے فنا ہے نہ آپ ﷺ پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درود و سلام بھیجیں۔اسی طرح درود و سلام کے فضائل اور دینی و دنیوی مقاصد کے حصول میں اس کی برکات مستند روایات سے ثابت ہیں۔حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میرے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا آیا اور عرض کیا یا رسول ﷺ جو آپ ﷺ کا امتی مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس امتی پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دس گن اہ مٹا دیتا ہے۔آج ہم آپ کے ساتھ شعبان المعظم کے آخری دنوں کا وظیفہ بتائیں گے جو بہت مجرب اور آسان اس کی بہت سی فضیلت وبرکات ہیں ۔ آج آپ کو دو طرح کے وظائف بتائیں گے اگر کوئی

شخص پریشانی مبتلا انہیں مصیبتو ں میں آگھیرا ہے ۔ آج کا عمل آپﷺ کا بتایا ہوا عمل ہے جب نبی کریمﷺ پریشان ہوا کرتے تھے تو خود یہ وظیفہ کیا کرتے ہیں ۔ آپ نے اس عمل کو شعبان المعظم کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے کرنا ہے ۔یعنی شعبان المعظم کے جتنے باقی رہ گئے ہیں۔اتنے دن آپ نے اس وظیفہ کو روزانہ کرنا ہے ۔ آپ نے روزانہ کسی بھی وقت 100مرتبہ یا حی یاقیوم برحمتک استغیث پڑھنا ہے ۔جب آ پ نے وظیفہ شروع کرنا ہے اپنی پریشانی کو ذہن میں رکھنا ہے کہ مولا اس خاص مقصد کیلئے پریشانی کو ختم کرنے کیلئے اس عمل کو کررہا ہوں یا کررہی ہوں ۔ مولا اپنے فضل وکرم سے اس پریشانی کو ختم کردے ۔ یااللہ اپنے پیارے محبوبﷺ کے صدقے اس پریشانی مصیبت کو ختم کردے اور رنج وغم سے نجات دے ۔ پھر آپ نے

رب انی مغلوب فانتصر۔ترجمہ:میرے رب میں بے بس ہوں تو میری مدد فرما۔اس کو 100مرتبہ پڑھنا ہے آخر میں درود پاک پڑھ بارگاہ الٰہی میں دعا کرنی ہے ۔ جو لوگ چاہتے ہیں رزق میں خیروبرکت ہو اور وسیع وکشادہ ہو جو کبھی ختم نہ ہو اور رزق کے بند دروازے اللہ تعالیٰ کھول دے تو آپ نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد 100مرتبہ یا لطیفُ کا ورد کرنا ہے اول وآخر تین مرتبہ درود پاک لازمی پڑھنا ہے ۔پھر آپ نے 313مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر یہ آیت پڑھنی ہے اللہُ لطیف بعبادہِ یرزق من یشاءُ انشاء اللہ اس عمل کے کرنے سے آپ کے رزق میں خیروبرکت ہوگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.