حیران کن واقعہ!پانی پر سورہ عصر پڑھ کر پینے کا معجزہ

اس تحریر میں ہم آپ کو سورۃ عصر کی فضیلت اس کے برکات اور اس کے وظائف اور ایک گلاس پانی پر سورہ عصر سے دم کر کے پینے کے بارے میں بتائیں گے جس کے بارے میں سن کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے ۔کلدہ بن اُسید جس کو ابوالاعلیٰ سعیدین بھی کہتے تھے زمانہ جاہلیت میں صدیق اکبر ؓ کا دوست تھا حضرت صدیق ؓ کے

مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد ایک دن اس نے آپ ؓ سے ملاقات کی اور کہا کہ اے ابو بکر ؓ آپ نہایت عقل مندی اور ہوشیاری سے تجارتوں میں نفع کماتے رہے آپ کو کیا ہوا کہ ایک دم خسارے میں پڑ گئے باپ دادا کا دین بھی چھوڑ دیا۔ کیا تم نے ایک دم سے ایسا دین چھوڑ ڈالا جو صدیوں سے تمہارے باپ دادا کا تھا جب وہ ایسی باتیں کررہا تھا تو پھر اس پر ایک سورت جس کا نام سورہ عصر ہے جو پورے قرآن مجید کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔انسان کی عمر کا زمانہ اس کے سال اور مہینے اور دن اور رات بلکہ گھنٹے اور منٹ پر اگر غور کیاجائے تو یہی اس کا سرمایہ ہے جس کے ذریعے وہ دنیا اور آخرت کے منافع عظیمیہ عجیبیہ بھی حاصل کرسکتا ہے اور عمر کے اوقات اگر غلط اور برے کاموں میں لگا دیئے جائیں تو یہی اس کے لئے وبال جان بھی بن جاتے ہیں ایک بزرگ کا قول ہے کہ وہ برف بیچنے والے کی دکان پر گئے تو اس کی تجارت دیکھ کر فرمایا سورہ عصر کی تفسیر سمجھ میں آگئی یہ ذرابھی غفلت سے کام لے تو اس کا سارا سرمایہ پانی بن کر ضائع ہوجائے گا۔

اور قیامت تک کے لئے لوگوں کے لئے قرآن نے فرمادیا کہ قسم ہے زمانے کی کہ ہر انسان بڑے خسارے میں ہے مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے اور آپس میں تاکید کرتے رہے سچے دین کی اور آپس میں تاکید کرتے رہے صبرو تحمل کی۔اس سورت میں خالق انسان اللہ تعالیٰ نے زمانے کی قسم کھاکر ارشاد فرمایا کہ ہر انسان بڑے خسارے اور نقصان میں ہے اور اس خسارے سے صرف وہی لوگ بچ سکتے ہیں جن کے اندر یہ چار صفات موجود ہوں ایمان اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائیں اور اسی طرح نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر ایمان لائیں تو عمل صالحہ ہر عمل اللہ کے حکم۔

اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کریں ۔حق کی نصیحت کرنا ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والے لوگ ایک دوسرے کو حق کی نصیحت کریں اور صبر کی تلقین کرنا اور اسی طرح ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے رہیں یہ تو اس سورۃ کا خلاصہ اس کا شان نزول ہے ۔علمائے کرام نے سورہ عصر کے مختلف وظائف بیان کئے ہیں ۔جو شخص طلوع آفتاب کے وقت سورہ عصر تیس بار اور درود شریف تیس بار پڑھے اللہ عزوجل اس کو ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور روزانہ پڑھنے سے انشاء اللہ عزوجل ایک سال کے اندر اندر امیر و کبیر ہوجائے جو شخص غیر مکروہ وقت میں دو رکعت نماز نفل ادا کرے اور سلام پھیرے کے بعد یالطیفُ 182 بار اور پھر 3 بار سورہ عصر اول و آخر ایک بار درود شریف پڑھ کر جائز اور آسان ملازمت یا حلال روزگار ملنے کے لئے دعا کرے انشاء اللہ دعا قبول ہوگی۔ لڑکیوں کے اچھے رشتے کے لئے بعض مرتبہ لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنی شادی کی عمر سے آگے بڑھ جاتی ہیں اور پھر رشتے نہیں آتے یا آتے ہیں۔

تو اس قدر خراب ہوتے ہیں کہ اس ماحول میں لڑکی کا زندگی گزارنا جہنم سے کم نہیں ہوتا ایسی صورت میں والدین کی پریشانی ان کو قبل از وقت بوڑھا اور بیمار بنادیتی ہے لڑکیوں کی جلد شادی اور اچھے رشتوں کے لئے لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن بھائی والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعدسورہ عصر مکمل تلاوت کرے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد دس بار سورہ عصر کی تلاوت کرے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے یہ عمل مسلسل کریں ناغہ نہ کریں اور اس وقت تک کریں جب تک شادی نہ ہوجائے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *