ایک گلاس پانی پر یہ 2لفظ پڑھیں اور پی کر سوجائیں صبح ہونے تک چہرے کی رونق ہی بدل جائیگی

آج ہم آپ کو ایسا وظیفہ بتائیں گے جس کو ایک گلاس پانی پر کرنا ہے اس سے آپ کی جلد ایسی چمکدار اور خوبصورت ہوجائیگی کہ آپ کو یقین نہیں آئیگا ۔ یہ وظیفہ ایک گلاس پانی پر کیسے کرنا ہے آج آپ کو بتائیں گے ۔چہرے کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کیلئے ہر کوئی مختلف جتن کرتا رہتا ہے چاہے

مرد ہوں یا خواتین انکی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ خوبصورت نظر آئے ۔ عورتوں میں یہ خواہش مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے ۔ وظیفہ کے بارے میں بتانے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ خوبصورتی کی خواہش کرنے میں کوئی حرج نہیں خوبصورت کو اللہ تعالیٰ بھی پسند فرماتا ہے حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ خود بھی خوبصورت اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اس انسان کو خوبصورت پیدا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ انسان خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور خوبصورت دکھنے کیلئے مختلف جتن کرتا رہتا ہے آجکل انسان کی خواہش کی بنیاد پر بازاروں میں ہر طرح کی مہنگی کریمیں فروخت ہورہی ہیں ۔ مردوخواتین اس کریم کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کا چہرہ صاف دکھے اور وہ خوبصورت نظر آئیں ۔ بعض اوقات ان کریمز کے سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوتے ہیں جوکہ بجائے جلد کو صاف کرنے مزید خراب کردیتی ہے اگر اتفاق ہوا ہو کہ کسی مرد یا عورت کو دیکھا

جس کی جلد کی سرجری ہوئی ایسے لوگوں کی جلد پہلے سے بھی خراب ہوجاتی ہے حالانکہ وہ جلد سرجری پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں ایسے علاجوں کے بجائے ایسے اعمال کیے جائیں جن سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوگا اور جلد کا صاف شفاف ہونا مفت میں ہوگا ۔ اس وظیفہ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یا مصورُ کا ورد 99مرتبہ کرنا ہے اور اول وآخر درود ابراہیمی 3مرتبہ پڑھنا ہے اس وظیفہ کو مکمل کرنے کے بعد پانی پر دم کردینا ہے اس پانی کو پی لینا ہے اس وظیفہ کو آپ نے اکیس دن تک مسلسل بلاناغہ کرنا اس عمل کو کرکے پانی پی لینا ہے اس وظیفہ کیلئے سب سے بہتر وقت عشاء کے بعد کا وقت ہے روزانہ سونے سے پہلے اس وظیفہ کو کرکے سوجائیں اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام کا وظیفہ خاص اور مجرب ہے اس کو لازمی آزمائیں ۔

جو لوگ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں ان کے چہرے پُرکشش ہوتے ہیں ان کے چہرے پر نور ہوتا ہے ۔ ایک عجیب سی کشش عیاں ہوتی ہے جوکہ لوگوں کے دلوں میں ان کیلئے جگہ بناتی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں نماز کی پابندی کریں آپ حیران ہونگے وضو اور نماز کے ارکان میں ایسی حکمت پوشیدہ جو کہ چہرے اور چہرے کی جلد کی خوبصورتی کیلئے حیرت انگیز اثر رکھتے ہیں جو لوگ زیادہ سجدے کرنے والے ہیں ان کا چہرہ صاف ہوتا ہے ۔آپ اپنی زندگی میں پانچ وقت نماز کو مقرر کرلیں ۔اس سے آپ کی دین ودنیا دونوں سنور جائیگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *