اب کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اس کا علاج قرآن پاک کی ایک آیت مبارکہ میں مل گیا

قرآن مجید اللہ کی سچی کتاب ہے۔ یہ اللہ کا پیغام اپنے بندوں کے نام ہے، اس سے ایمان بڑھتا ہے اور دلوں کے زنگ اترتے ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنا باعث برکت اور ثواب ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہماری اکثریت تلاوت قرآن مجید سے غافل ہے۔ دنیا کے کاموں میں اپنا وقت لگانے سے گریز کرتے ہیں

جبکہ تلاوت قرآن کے لئے وقت نہیں ملتا کا بہانہ کیا جاتا ہے۔ یقین جانیں تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ وقت میں برکت ڈالتا ہے۔ آج سے یہ عہد کریں کہ انشا ء اللہ قرآن مجید کی تلاوت کے لئے روزانہ وقت نکال کر کم از کم دو تین رکوع تلاوت کریں گے اور اس کو سمجھیں گے۔ اس کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں تا کہ پتہ چلے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کیا فرماتے ہیں۔آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن پڑھا اور اس کو پڑھایا ۔قرآن کو جو لوگ مظبوطی سے تھام لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو بلند کر دیتا ہے۔ وہ دنیا میں بھی عزت حاصل کرتا ہے اور آخرت میں جنت میں داخل ہو گا ۔ جو قرآن کی تلاوت اور تعلیمات سے دور ہوتے ہیں اور اپنی زندگی اپنی مرضی اور چاہت سے بسر کرتے ہیں تو پھر ایسوں کو اللہ ذلیل و خوار کر دیتے ہیں۔ چنانچہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کتاب قرآن مجید کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو سربلند فرمائے گا اور دوسروں کو ذلیل کرے گا۔

قرآن مجید کی تلاوت کرنے سے ہر حرف کے بدلے میں دس نیکیاں ملتی ہیں۔ قیامت کے روز انسان ایک نیکی کے لئے مارا مارا پھرے گا۔ لہٰذا نیکیوں کے حصول کے لئے تلاوت قرآن پاک کو معمول بنانا چاہیے۔رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف تلاوت کیا، اس کو ایک نیکی ملے گی اور اس ایک نیکی کا بدلہ کم از کم دس گُنا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہےلیکن الف ایک حرف، لام، دوسرا اور میم تیسرا حرف ہے۔قرآن کو یاد کرنا اور اس کو حفظ کر کے اپنے سینے میں محفوظ کرنا سعادت مندی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بے شک وہ آدمی جس کے دل میں قرآن کا کچھ حصہ نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے۔سورۃ بقرہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک شیطان اس گھر سے دور بھاگتا ہے جس میں سورۃ بقرہ پڑھی جاتی ہے ۔آج ہم آپ کو کرونا وائرس کا علاج بتائیں گے

آپ بھی اس کرونا وائر س سے بچ سکتے ہیں وہ بھی صرف ایک قرآن پاک کی آیت مبارکہ کی تلاوت سے کیونکہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی سب کتابوں سے افضل کتاب ہے جوکہ اللہ تعالیٰ نے ہمار ے نبی کریمﷺ پر نازل فرمائی۔ ہماری کتاب بھی افضل اور ہمارے نبی بھی افضل بے شک قرآن پاک میں ہر مرض کا علاج ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ ہم قرآن پاک سے اتنے ہی دور ہیں اس لیے کرونا وائرس کی شکل میں اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا ہے ۔ یہ بھی سچ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کوئی بیماری پیدا کرتا ہے تو اس کا علاج بھی ہوتا ہے

کیوں نہ ہم اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں۔ قرآن پاک ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا بہترین تحفہ ہے ۔ اس میں زندگی کے ہر پہلو کے متعلق رہنمائی ملتی ہے ۔اس لیے قرآن پاک کی طرف رجوع کریں نماز قائم کریں آج ہم آپ کو اس انمول تحفے کے بارے میں بتاتے ہیں جو قرآن پاک اکیسویں پارے چھٹے رکوع اور آیت نمبر 29میں محفوظ ہے ۔ فاقم وجھک للدین حنیفاً،فطرت اللہ التی فطر الناس علیھا ،لا تبدیل لخلق اللہ ذلک الدین القیم ولکن اکثر الناس لایعلمون آپ نے اس آیت مبارکہ کو صبح فجر کی نماز کے بعدا ول آخر درود شریف پڑھ کر تین مرتبہ پڑھنی ہے اور اس کے علاوہ اپنی زندگی کا معمول بنا لیں کوئی بیماری آ پ کے قریب نہیں آئیگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *