سچا واقعہ لونگ کے دانے پر بسم اللہ اسطرح پڑھو اسکی ہر تمنا پوری ہوگی بے تحاشہ پیسہ نازل ہوگا

حضرت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضورت نبی ﷺ سے عرض کی اللہ تعالیٰ کو کونسا عمل سب سے زیادہ محبوب ارشاد فرمایا مرتے دم تمہاری زبان ذکر اللہ سے تر رہے ذکر اللہ کرنے والا شخص جنگل میں سرسبز درخت کی طرح ہے ۔ذکر اللہ کرنے والا مجاہد کی طرح ہے ۔ رحمت الٰہی

اس کے ساتھ ہوتی ہے جب تک بندہ اللہ کا ذکر کرتا رہتا ہے ۔ ذکر سے بڑھ کر عذاب الٰہی سے نجات والا کوئی عمل نہیں ہے ۔ ذکر الٰہی کی کثرت کرنے والے کیلئے باغِ جنت میں آسودگی کی خوشخبری ہے ۔ سب سے افضل عمل ذکر اللہ ہے ۔ ذکر اللہ کرنے والے کے تمام امور کو اللہ عزوجل سنوار دیتا ہے ۔ اسے اپنی رحمت عطاء فرماتا ہے ۔ اپنا دوست بنا لیتا ہے ۔ جو اللہ کریم کا ذکر کرتا ہے ۔ اللہ اس کی تمام تر حاجات پوری کردیتے ہیں اس کی مشکلات کو ختم فرما دیتے ہیں اسکی روزی کشادہ کردیتے ہیں اس کی سات نسلیں آباد ہوجاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلمان پیدا کیا ہے ۔ ہم ہر حال میں اس کا شکر ادا کر تو ہماری عمریں گزرجائیں اللہ تعالیٰ کے ذکروں میں سے ایک ذکر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ہے ۔ جس کی اتنا زیادہ فضیلت ہے ۔اس کی فضیلت وقت کے ولی شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ والے فرماتے ہیں اگر لکھنے بیان کروں تو ہزارکتابیں لکھ سکتا ہوں اور ہر کتاب کے تین سو اوراق ہوں گے ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر ایسی آیت اُتری ہے ۔ کہ جو سلیمان ؑ کے علاوہ اور کسی پر نہیں اُتری ۔ حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی تو بادل مشرق کی طرف جھٹ گئے ہوائیں ساکن ہوگئیں سمند ر ٹھہر گیا جانوروں نے کان لگا لیے شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے ۔

پروردگار عالم نے اپنی عزت وجلال کی قسم کھا کر فرما یا جس چیز پر میرا یہ نام کیا جائے گا اس چیز پر برکت ہوگی بسم اللہ کی وجہ گناہگار کی بخشش ہوگی گنہگار کو مرنےکے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا کہ ایک دن میں ایک مدرسے کی طرف سے گزرا تو پڑھنے والے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھی ۔ اللہ تعالیٰ کے نام کی مٹھاس نے اثر کیا اس وقت میں نے سنا کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے کہ ہم دو چیزوں کو جمع نہ کریں گے ۔ ایک اللہ کے نام کی لذت اور دوسری موت کی تلخی ۔ پھر موت کے بعد مجھے پتا چلا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بخش دیا۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں ایک مرتبہ ایک مسلمان ایک کافر کے شیطان نے ملاقات ہوئی کافر کا شیطان خوب موٹا تازہ بدن پر کپڑے پہنے او رسر پر تیل لگائے ہوئے تھا۔

جبکہ مسلمان کا شیطان دبلا پتلا لاغر کمزور اور ننگاتھا ۔ کافر کے شیطان نے مومن کے شیطان سے پوچھا بھائی تمہاری یہ حالت کیوں ہے اس نے جواب دیا میں اللہ کے ایسے بندے کے پاس ہوں جو کھانا کھاتے پانی یا اور کوئی چیز پیتے وقت بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھتا ہے اس کی وجہ سے مجھے پیاسا اور بھوکا رہنا پڑتا ہے اور تیل لگاتے کپڑے پہنتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے ۔ تو اس کے بدولت میرے بال گندے اور جسم ننگا رہ جاتا ہے ۔ کافر کے شیطان نے کہا میں ایسے انسان کے ساتھ مسلط ہوں جو کسی بھی کام سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا۔ ایک مرتبہ خالد بن ولد ؓ سے کچھ مجوسیوں نے عرض کیا آپ ہمیں کچھ نشانی بتائیں جس سے ہم پر اسلام کی حقانیت واضح ہوجائے ۔ چنانچہ آپ ؓ نے زہر منگوایا اور اس پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر اسے کھا لیا ۔ اللہ کے نام کی برکت سے اس زہر کا آپ ؓ پر اثر نہ ہوا ۔

یہ دیکھ کر مجوسی بے ساختہ پکار اُٹھے کہ دین اسلام حق ہے آپ ﷺ نے فرمایا ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھا کرو۔ جس کام سے پہلے اللہ کی حمدوثناء نہ کی جائے ۔ بسم اللہ نہ پڑھی جائے وہ ناقص اور اندھورا رہ جاتا ہے ۔ ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اس میں خیروبرکت کا سبب بنتا ہے ۔ اسی طرح ایک بھائی نے واقعہ بیان فرمایا کہ کہ جب میں نے جب حفظ قرآن کیا تو کوئی نوکری نہیں ملتی تھی تو میں نے بسم اللہ کو لونگ کے دانوں پر پوری توجہ سے پڑھا ۔اللہ تعالیٰ نے مجھے غنی کردیا اور میں اچھے حال میں ہوں اور پہلے کھانے سے عاجز تھا۔ ایک اور بھائی نے فرمایا کہ میرے چھ ماہ کے بچے کو زبردست حیضہ ہوگیا بہت پریشان ہوگیا میرے بیٹے نے آپ کے چینل پر بسم اللہ الرحمٰن کی برکات جیسے ہی سنیں تو میں نے کہا میں بھی یہ عمل کرتا ہوں میں نے لونگ کے دانے پر بسم اللہ پڑھ کر دم کیا ایسا اثر ہوا کہ بچہ بلکل ٹھیک ہوگیا ۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ میرے دو بچوں کو پیٹ کا درد بہت پرانا تھا ۔

میں نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو لونگ کے دانوں پر پڑھنا شروع کیا اور پھر الحمد اللہ دونوں بچے ٹھیک ہیں اور پرانا درد ختم ہوچکا ہے ۔ بواسیر ٹھیک ہوگئی ہے ۔ مجھے شدید بواسیر تھی ۔ خون اتنا آتا تھا کہ میں خون کی بوتلیں لگواتا تھا ۔ میں نے بسم اللہ الرحمٰن کی فضیلت سنی پھر اس کو لونگ کے دانوں پر جاری کیا میری بواسیر بلکل ختم ہوگئی ۔اب یہ عمل ہے کیا اس کو آپ کو غور سے سنیں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو ہزار بار نماز عصر کے بعد پڑھ کر چھ لونگ کے دانوں پر پڑھ لیں اگر آپ کو روزی کا مسئلہ ہے تو ان دانوں کو اپنے بٹوے میں رکھ لیں ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں روزی کا مسئلہ ختم ہوجائیگا۔ اور اگر آپ کسی بھی قسم کی ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو ختم نہیں ہورہی تو چھ دن تک روزانہ صبح نہار منہ وضو کی حالت ان دانوں کو کھالیں انشاء اللہ ہر قسم کی بیماری ختم ہوجائیگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *