جاپانی سائنسدان سجدے میں گر پڑا ! اور مسلمان ہوگیا۔

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! ڈاکٹر مسارو ایمدو ایک جاپانی سائنسدان ہیں جو کہ پانی پر مختلف تجربات کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے پانی پر اس قدر ریسرچز کی ہیں کہ اس موضوع پر ان کی کتابیں موجود ہیں جن میں انہوں نے پانی کے حیران کن اوصاف بیا ن کئے ہیں ڈاکٹر مسارو نے اپنی ایک کتاب میں قرآن آیا ت

کو پانی پر دم کرنے کے ایسے حیران کن اثرات بیان کئے ہیں کہ جن کے بارے میں سن کر ایک مسلمان کا ایمان اللہ کی ذات پر اور قرآن پر مزید پختہ ہوجاتا ہے ڈاکٹر مسارو نے قرآنی آیات کے پانی پر کیا اثرات بتائے ہیں اس بارے میں مکمل تفصیل جاننے کے لئے آپ سے التماس ہے کہ اس تحریر کو آخر تک مکمل پڑھئے گا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قرآن پاک آسمانی کتاب ہے۔ یہ اللہ کا کلام ہے جو کہ اللہ نے حضرت جبرائیل ؑ کے ذریعے اپنے پیارے حبیب نبی آخرالزماں ﷺ پر نازل فرمایا اور چونکہ یہ کلام اللہ کا کلام ہے تو اس میں اللہ نے جو برکات رکھیں ہیں اور جو طاقت رکھی ہے اس بارے میں ایک مسلمان اچھی طرح جانتا ہے اور اس کو اس بات کا یقین ہے کہ قرآن پاک میں بڑی طاقت و تاثیر ہے لیکن حیران کن بات تو یہ ہے کہ اس بات کی تحقیق ایک غیر مسلم نے کی اور اس نے قرآن پاک کو پانی پر دم کرنے کے حیران کن نتائج اخذ کئے ہیں جو ایک مسلمان کے ایمان کو مزید تازہ کردیتے ہیں ۔جاپانی تحقیق کار مسارو ایمدو کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانی پر کیئے جانے والے ورد کی تحقیق میں انوکھے اثرات پائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایڈولف ہٹلر چنگیز خان اور مشہور و معروف قاتلوں کے نام لینے سے پانی کی ہیئت تبدیلی ہوگئی اور اس کی خورد بینی شکل ڈراؤنی بن گئی۔

جب کہ شکریہ اور اللہ کا نام لینے سے پانی کی خورد بینی شکل انتہائی خوبصورت ڈیزائن یا پھول میں تبدیل ہوگئی یہ بات بھی انتہائی دلچسپ ہے کہ تحقیق کا ر اور مسارو ایمدو نے اپنی ملحقہ تحقیق میں یہ دعویٰ کر کے دنیا بھر کو حیران و ششدر کر دیا تھا کہ کلام اللہ اور شیطانی کلام کا نہ صرف انسانی دماغ بلکہ روح اور حد تو یہ ہے کہ اس کلام کا پانی کے قطروں پر بھی زبر دست اثر ہوتا ہے اگر پانی کے گلاس میں یا ایک قطرے پر بھی اللہ کا کلام پڑھ کر دم کر دیا جائے تو اس سے پانی کے قطرے یا پانی کی ماہیت پر بہت زیادت اثر ہوتا ہے اور وہ اپنا رنگ ڈھنگ تبدیل کر لیتا ہے یعنی اس کو اس طرح سمجھاجاسکتا ہے کہ جب ہم کسی پھل یا سبزی کو افقی انداز میں کاٹتے ہیں تو اس کے اندر ہمیں ایک خاص قسم کی شکل یا ڈیزائن نظر آتا ہے۔ جس کو ماہر علوم نباتات کی زبان میں آکار گل کا نام دیتے ہیں اس کی مثال ایک ہیرے کی دی جاسکتی ہے جس کو افقی انداز میں کاتا جاتا ہے تو اس کے اندر واضح طور پر ایک پھول کی شکل دکھائی دیتی ہے اس تحقیق کے مطابق جب پانی پر اللہ کا کلام پڑھا گیا تو اس کے اثرات کو الیکٹرانک مائیکروسکوپ کی مدد سے ریکارڈ کیا گیا کہ اس نے اپنی شکل ایک پھول کی طرح بنا لی جو ایک ایسا ڈیزائن بھی کہاجاسکتا ہے جو

دیکھنے میں بہت خوبصورت نظر آتا ہے کلام الہی کے انسانوں کے ساتھ ساتھ پانی پر ہونے والے اثرات پر تحقیق کرنے والے جاپانی پروفیسر کا کہنا ہے کہ ان کے اس کام کی ابتداء اس وقت ہوئی جب ان کو پتہ چلا کہ مسلمان ممالک میں بسنے والے افراد اور بالخصوص خواتین اپنے بیمار بچوں پر قرآن پاک کی آیات پڑھ کر دم کرتی ہیں تو وہ صحتیاب ہوجاتے ہیں اس بات کو محسوس کر نے کے لئے کہ آیا کلام الٰہی میں اس قدر اثر ہوتا ہے کہ وہ انسانوں کی صحت پر اثر کرتا ہے مسارو ایمدو نے اپنی تحقیق شروع کی ان کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہتا تھا۔ کہ ایسا کوئی معاملہ ہے کہ قرآن کی آیت پڑھنے کی صورت میں پانی پر اثر پڑتا ہے اور یہ پانی انسانوں کی صحت پر اثر ڈالتا ہے پھر تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ پانی ہر قسم کے اثرات اور بالخصوص قرآنی آیات کا اثر لیتا ہے جاپانی تحقیق کا ر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے مسلمان معاونین کی مدد سے ایسے تجربات کئے ہیں جن کی مدد سے یہ پتہ چلانا تھا کہ کیا کلام الٰہی یعنی قرآن مجید کی آیات کریمہ کا پانی پر اثر ہوتا ہے بھارتی جریدے دکن کرونیکل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں مسارو ایمدو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کو اس بات کا پتہ چلاکہ دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے مسلمان اب بھی چھوٹی موٹی بیماریوں کا علاج خود قرآن پاک کی تلاوت کر کے کر لیتے ہیں اور اس طرح ان کے مریض صحت یاب بھی ہوجاتے ہیں۔

اپنی طویل تحقیق میں دنیا کو حیران و ششدر کر دینے والے جاپانی سائنسدان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کو کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے اسلام کے حکم کا تحقیق کے بعد پتا چلا ہے کہ اس کے کیا روحانی فوائد ہوتے ہیں یہ بات یاد رہے کہ پانی کی ماہیت اور اس کی اثر پذیری والے عوامل پر تحقیق کرنے والے جاپانی تحقیق کار اپنی ویب سائیٹ کی مدد سے بیماروں کو ایسا پانی بھی فروخت کرتے ہیں جس پر کلام الٰہی پڑھا گیا ہوتا ہے لیکن انہوں نے کبھی یہ بات ظاہر نہیں کی کہ آیا یہ پانی کسی خاص معاشرے یا افراد کی مدد سے تیار کیاجاتا ہے یا کسی اور طریقے سے پانی کی مخصوص بوتلیں تیار کی جاتی ہیں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مسارو ایمدو پانی کی جو بوتلیں تیار کرتے ہیں ان میں میوزک والا پانی کلام الٰہی والا پانی اور قدرتی آوازوں والا پانی بھی شامل ہے ۔ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر علاقے کا پانی الگ ماہیت اور خاصیت والا ہوتا ہے اور اس کے اثرات بھی خاص اور مخصوص ہوتے ہیں۔

اور اس خاص علاقے کے رہنے والوں کی فطرت کا حصہ ہوتا ہے انہوں نے امریکہ برطانیہ لاطینی امریکہ مشرق وسطی ایشیا افریقہ اور ساحلی میدانی علاقوں سے ہر اقسام کا پانی لے کر اس پر تحقیق کی ہے اور ہر علاقے کے پانی کے اثرات کو مختلف پایا اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ کے کلام میں کیسی طاقت ہے اور اللہ تعالیٰ کے کلام پر غیر مسلم بھی یقین کرتے ہیں لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان قرآن پاک کی ان برکات سے استفادہ نہیں کرتا اور آج کے مسلمان کو قرآن پاک سے زیادہ یقین ڈاکٹرز پر ہے علاج پر ہے حالانکہ کچھ عرصہ پیچھے چلے جائیں تو ڈاکٹر ز نہ ہونے کے برابر ہوا کرتے تھے اور لوگ اپناعلاج قرآن پاک سے ہی کیا کرتے تھے ہمیں چاہئے کہ اللہ کی ذات پر کامل یقین کے ساتھ قرآن کی تلاوت کریں اور قرآن پاک پڑھ کر پانی پر دم کر کے بھی استعمال کریں تا کہ اس کی نورانیت و روحانیت حاصل ہو۔مسارو کے بارے میں یہ بھی آتا ہے کہ انہوں نے آب زمزم پر بھی تحقیقات کی ہیں تازرہ ترین تحقیقات میں تحقیق کا ر مسارو نے آب زمزم کے حوالے سے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

کہ یہ دنیا کا واحد پانی ہے جو اثر پذیری میں بے مثال ہے اور اگر اس پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کر لیاجائے تو اس کے اثرات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے ان کا کہنا ہے کہ انکی جانب سے ہر بار کی جانے والی تحقیق میں آب زمز اور عام پانی کے حوالے سے نئی باتیں سامنے آتی ہیں جن سے اس بات کا واضح اظہار ہوتا ہے کہ آب زمزم دنیا میں اللہ کی جانب سے ایک انعام ہے مسارو نے اپنی تازہ تحقیق میں بتایا کہ آب زمزم اللہ کی جانب سے ایک معجزہ ہے اور اس کا موازنہ دنیا میں کئی ایک ممالک کی جھیلوں آبشاروں اور قدرتی پانی کے ذرائع سے لئے جانے والے پانی کے نمونے سے کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ آب زمزم کا ا یک قطرہ دنیا بھر میں پائے جانے والے پانی کے ذخیروں کے مقابلے میں انتہائی اہم اور قیمتی ہے اب خود ہی سوچ لیجئے کہ اللہ کے کلام میں اور اللہ کے معجزات میں کس قدر برکات ہیں جن سے ہم واقف ہی نہیں ہیں۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *