ریڑھ کی ہڈی (سپائنل کارڈ) کو مضبوط کیسے بنائیں ؟

آج کسی کو بھی سر دمیں درد ہو تا ہے تو وہ سر درد کی دوائی لے لیتاہے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو وہ پیٹ درد کی دوائی ٹانگوں میں ٹانگوں کی درد کی دوائی لے لیتا ہے۔ درد کوئی بیماری نہیں ہے ، اس کو اس حدیث سے سمجھنا چاہئے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب کسی بیمار کے پاس جاتے تھے تو کیا کہا کرتے تھے

لا باس طہور انشاء اللہ کیا مطلب ہے اس کا کوئی حرج نہیں ہے اس بیماری کے آنے میں یہ تو آئی ہے تمہیں پاکیزہ کرنے اگر کسی کی وائف کو درد ہے تو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اگر ہوتے تو جاکر کیا کہتے کوئی حرج نہیں ہے اس بیماری کے آنےمیں یہ کس لئے آئی ہے تمہیں پاکیزہ کرنے ۔ ہم اس پاکیزگی کی طرف جاتے ہی نہیں ہیں اس کو ایک اور مثال سے سمجھئے آپ گاڑی میں جارہے ہو آپ کی گاڑی کا فیول ختم ہو رہا ہے اور آپ کی گاڑی نے بلنک کرنا شروع کر دیا سائرن بجتا ہے ٹون ٹون کا وہ کس لئے لائیٹ جلی الارم کس لئے بجا؟ آپ کو وارن کرنے کے لئے کہ آپ کیا کرو جلدی سے اپنا فیول پوراکرلو اب آپ کیا کرتے ہو علقمندی کا مظاہرہ کہ اس تار کو کھینچ کر اس کو بند کر دیتے ہو اور کہتے ہو کہ دیکھا میں نے شور بند کر دیا اگلا فیول سٹیشن ہے پانچ کلو میٹر کے بعد اوراس کے بعد جو فیول سٹیشن ہے وہ ہے دوسو کلو میٹر کے بعد اور آپ کی گاڑی میں یہ سائرن اس وقت بجتا ہے جب اس میں کوئی چار پانچ لیٹر فیول رہ جاتا ہے آپ نے وہ تار کھینچ دی اور آپ کی گاڑی چالیس کلو میٹر آگے چلی گئی بتاؤ

فائدہ ہو گا کہ نقصان ہو گا ۔درد اللہ کی طرف سے الارم ہے درد ۔ جسم میں کوئی مسئلہ ہے اس مسئلہ کو ٹھیک کرو یہ سردرد ایسے نہیں ہوتا اور اس کو سمجھئے گا ایک حدیث سے سمجھئے گا نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص کسی کی تیمار داری کے لئے جاتا ہے صبح کو گیا تو شام تک کتنے فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ستر ہزار اب سوچئے کہ ایک شخص گیا اور پانچ دس پندرہ بیس منٹ بیٹھا اور اس سے اس کا حال احوال پوچھا چل دیا پھر ایک اور شخص آیا اور اسی طرح دس لوگ آئے اور چلے گئے کتنے فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کریں گے سات لاکھ اب سوچئے کہ جس کی دعائے مغفرت جس کا پتا لینے آئے تھے اس کو کیا مل رہا ہو گا اس کو کیا مل رہا ہو گا اب جس کی وجہ سے سات لاکھ فرشتے ان دس لوگوں کے لئے ستر ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کررہے ہیں تو جس کی تیمار کی جارہی ہے

اس کے لئے کیا ہو گا مصیبت یہ پڑی کہ آپ لوگوں کو ڈاکٹروں نے اتنا ڈرا دیا اتنا ڈرا دیا کہ آج آپ ڈر ڈر کے وہ جو آپ کے لئے رحمت تھی ۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب بیمار کے پاس بیٹھو تو وہاں دعا کرو کیونکہ اس وقت تم اللہ کے باغوں میں سے ایک باغ میں ہوتے ہو اور ہم جا کر وہاں کیا کررہے ہوتے ہیں مایوسی اداسی پریشانی دکھ درد نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بیمار کے پاس جاکر کیا فرمایا یہ درد نہیں ہے یہ حقیقت میں کچھ ایسا ہوا ہے جس سے رب آپ کو بچانا چاہتا ہے آپ اپنی باڈی میں جس چیز کی کمی ہوئی ہے یا زیادتی ہوئی ہے اس کو ٹھیک کرو اور ہم ایجوکیٹڈ سٹوپڈ کیا کرتے ہیں پین کلر لے لیتے ہیں اور پین کلر کیا کرتی ہے آپ نے دوائی کھائی اور جہاں درد ہورہا تھا اس نے اس کو سلا دیا اس سینس کو ختم کر دیا یہ علاج کیا کہ بربادی کی ہے ؟۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *