صرف سو مرتبہ سورۃ الناس کا ورد اور بڑی سے بڑی بد نظر ختم

نظر لگ جانے کی صورت میں سرخ مرچیں وار کر جلانا یا ان کو پھینکنا سب حماقت کی باتیں ہیں اور جاہلانہ رسوم و رواج ہیں۔ اسلام میں اس کا کوئی حکم نہیں ہے۔ لہذا ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ بے شک نظر لگنے کی صورت میں جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں درج ذیل وظیفہ مؤثر ثابت ہو گا۔اول آخر درود وسلام پڑھنا۔سورۃ الفاتحہ

کی تلاوت کرنا،وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ.آیۃ الکرسی،سورۃ الکافرون، سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق، سورۃ الناس۔وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْصِرُونَ.وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ درج بالا آیات اور سورتیں باوضو ہو کر پڑھیں، بہتر ہو گا مریض خود پڑھ کر اپنے آپ کو دم کرے یا پانی کو دم کر کے پی لے۔ اگر خود نہیں پڑھ سکتا تو کوئی بھی شخص باوضو ہو کر پانچ مرتبہ دن ورات میں یعنی ہر نماز کے بعد پڑھ کر پانی پر دم کرے۔ پھر اس کو آٹا، ہانڈی، چائے وغیرہ میں بھی ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ دم شدہ پانی کو ختم نہ ہونے دیں، جونہی پانی ختم ہونے کے قریب ہو دوبارہ یہ وظیفہ پڑھ کر مزید پانی ملا لیں۔ یہ آیات اور سورتیں پڑھ کر ہاتھوں کو دم کر لیں، پورے جسم پر ہاتھوں کو پھیر لیں۔ اس کے علاوہ اس پانی کو گھر کی پاک جگہوں پر چھڑکیں۔ اللہ تعالی حقیقی شافی ہے۔ابن ماجہ میں ہے کہ

سہیل بن حنیفؓ صحابی رسولؐ کو ان کے کسی ساتھی کی نظر لگی اور بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ رسول اکرمؐ کو خبر ہوئی تو آپؐ نے فرمایا: تم میں سے کوئی کیوں اپنے بھائی کو ق تل کرتا ہے یعنی نظر لگاتا ہے جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی کسی ایسی چیز کو دیکھے اور وہ اس کو اچھی لگے تو اس کو چاہیے کہ اس کے لئے برکت کی دعا کرے۔حضرت ابو سعیدؓ فرماتے ہیں کہ حضوراکرمؐ جنات کی اور انسانوں کی نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ جب سورۃ معوز تین نازل ہوئی تو آپؐ نے انہیں لے لیا اور سب کو چھوڑ دیا۔ امیر المومنین حضرت علیؓ فرماتے ہیں: نظر بد کا لگنا حق ہے اور اس کے دفع کرنے کے لئے دعا و تعویذ سے علاج بھی حق ہے۔ایک اور احتیاطی تدبیر کے طور پر امام جعفر صادقؒ سے منقول ہے کہ جب کوئی

شخص ایسی زینت کرے کہ جس پر نظر بد کا خوف ہو تو گھر سے نکلتے وقت سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے۔نیز امام جعفر صادقؒ نے یہ بھی فرمایا کہ جب تمہیں ڈر ہو کہ تمہاری نظر کسی کو لگے گی یا کسی کی نظر تمہیں لگے گی تو تین دفعہ یہ پڑھو ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ العلی العظیم۔اس کے علاوہ اگر اگر مرغی کا دل لے لیں اور اکیس عدد سوئیاں لے لیجئے اور اپنے سامنے رکھ کر 61 دفعہ سورۃالناس پڑھ لیجئے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک لازمی پڑھ لیجئے اور پھر ان سوئیوں کو اس مرغی کے دل میں چبھا دیجئے اور اس کو اپنی چھپ پر پھینک دیجئے انشاء اللہ نظر بد جادو ہر طرح کے مسائل دور ہوجائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.