آج بدھ کے دن ایک تسبیح اولاد، دولت ،رزق ادھر وظیفہ پڑھا ادھر کامیابی

خوش قسمت وہ ہے جو مرنے سے پہلے سچی توبہ کرلے اس سے بھی خوش قسمت وہ جو اپنی جوانی میں توبہ کرلے اور ہر وقت توبہ استغفار کرنے کی عادت بنا لے ۔ آپ اللہ پاک کی واحدانیت اگر ہم نیکی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس سوچنے پر بھی اجر عطاء فرماتے ہیں لیکن رب کتنا رحیم اگر ہم گناہ سوچیں

تو وہ گناہ اس وقت تک نہیں لکھا جائیگا جب تک کرنہ لیں جب انسان ایک نیکی کے بارے میں سوچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ایک نیکی لکھ لیتا ہے لیکن جب کرلیتا ہے تو اس کی ایک نیکی سے بڑھا دس لکھ دی جاتی ہے ۔ اگر یہی نیکی خلوص نیت سے کی جائے تو اللہ پاک اس کی فضیلت اور اس کی بڑائی ستر گناہ بڑھا دیتے ہیں جب انسان گناہوں کے بارے میں سوچتا ہے تو اس کے ایک گناہ سوچنے کی کوئی سزا نہیں اگر وہ گناہ کرنے کا ارادہ کرلیتا ہے تو پھر بھی اللہ تعالیٰ اس کو کوئی سزا نہیں دیتے کیونکہ اللہ پاک کو انسان کے پلٹنے کی اور نیکی کے رستے پر آنے کی اُمید ہوتی ہے ۔

یہاں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اللہ پاک کی ذات کتنی عظیم ہے کہ جب ایک بندہ گناہ کرلیتا ہے تو اللہ پاک فرشتوں سے کہتے ہیں اے فرشتو تقریباً چھ گھنٹوں تک اس کا گناہ نہیں لکھنا ہوسکتا ہے کہ یہ شخص توبہ کرلے ۔آج ہم آپکو بدھ کے دن استغفار پڑھنے کی ایسی فضیلت بتائیں گے ۔جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ بدھ کے دن استغفار کو کثرت کے ساتھ پڑھا جائے تو انسان کو کیا ملتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتائیں گے کہ استغفار عام دنوں میں بھی پڑھنا شروع ہوجائے بندہ تو اس کے پڑھنے سے انسان کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں استغفار پڑھنے سے انسان اللہ پاک کے نزدیک کیسے محبوب بندہ بنتا ہے ۔ اگر بدھ کے دن کثرت سے پڑھا جاے تو کیسے آپ کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے ۔

حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرما یا ہے کہ جو شخص استغفار پڑھنے کو اپنے اوپر لاز م کرلے اللہ پاک اس بندے کو تنگدستی سے نکلنے کا رستہ بنا دیتا ہے اوراسے ہر تنگی وپریشانی سے نکال دیتا ہے وہاں سے رزق عطاء فرماتا ہے جہاں سے اس کا ذہن وگمان بھی نہ ہو ۔ اسی طرح ایک حدیث میں آتا ہے حضرت زید ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے استغفار کو اس طریقے سے پڑھ لیا تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف فرما دیگا ۔ بے شک وہ جنگ کی حالت سے میدان سے بھاگ کیوں نہ گیا ہے ۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں آپﷺ نے فرمایا جس شخص میں نامہ اعمال میں نامہ اعمال کی کثرت زیادہ ہوگی ایسے شخص کیلئے خوشخبری ہے ۔

آج کا وظیفہ آپ نے ایسا کرنا ہے کہ بدھ کے دن آپ کسی بھی وقت باوضو ہوجائیں بزرگان دین کے مطابق اگر عصر کی نماز کا وقت ہوتو وہ بہتر وقت ہوتا ہے ۔ اگر نوکری کرتے ہیں وقت نہیں تو فجر کی نماز کے بعد بھی کرسکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت باوضو ہوکر قبلہ رخ جائے نماز پر بیٹھ جائیں سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں ۔ آپ نے استغفار کو 1000 مرتبہ پڑھنا ہے استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کے بعد آخر میں پھر سے درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے یہ عمل کرنے کے بعد آپکی جو بھی جائز حاجت ہے وہ جائز حاجت اللہ پاک کے سامنے پیش کرنی ہے ۔آج کا عمل بہت زیادہ عظیم اور مجرب عمل ہے آج کے عمل کو سچ دل کے ساتھ کرلینا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.