جہاں رشتہ کی بات کریں گے پکی ہوجائے گی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قارئین!آج کل کے اس پرستم دور میں اس افراتفری کے عالم میں ہر بندہ پریشان ہے ہر بندہ تنگ دست ہے خوشیوں کی لہر نہیں ہے تو ایسے میں وہ لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں جن کی اولاد جوان ہیں اور گھر میں فروانی نہ ہونے کی وجہ سے رشتہ نہیں ہوپارہا ان کے رشتے نہیں طے ہوپاتے

ان کی عمر گزرتی جارہی ہے عمر ڈھلتی جارہی ہے لیکن کوئی رشتہ نہیں آرہا ہے یا بیٹے کا رشتہ کوئی ملتا ہے تو اس میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے اور وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے تو ایسے میں انسان ماں باپ خاص کر بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ اور اس پریشانی کے عالم میں مختلف بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں تو ایسے حالات میں ماں باپ خود یا وہ لڑکی یا لڑکا ان میں سے کوئی بھی یہ عمل کر سکتا ہے بہتر یہ ہے کہ ماں باپ خود یہ عمل کریں اگرو ہ نہیں کر سکتے تو پھر بیٹا یا بیٹی یہ عمل کر سکتے ہیں ۔قرآن پا ک کی سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114 کو تعوذ و تسمیہ کے ساتھ 7 مرتبہ کسی ایک نماز کے بعد پڑھ لیں ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ جلدی نتائج حاصل ہوں تو ہر نماز کے بعد یہ عمل کرلیں اور ایک دفعہ پڑھنے کے بعد درود پاک پڑھیں یعنی ہر دفعہ آیت پڑھنے کے بعد درود پاک کو شامل کرنا ہے ۔7دن مسلسل یہ عمل کرنا ہے اور دعا کرنی ہے ،اللہ پاک سے گڑگڑا کر عاجزی و انکساری سے دعا کریں اور مانگیں اپنے بیٹی اور بیٹے کا نام لے کر دعا کریں۔انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں مثبت آثار ملنا شروع ہوجائیں گے۔اللّٰھُمَّ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآءِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لاِوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَۃً مِّنْکَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ (سورہ المائدہ 114۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.