ایک مرتبہ جن کے سامنے پڑھیں اور اس کا بھاگنا دیکھیں۔

جنات سے نجات حاصل کرنے کا نہایت ہی بہترین اور نایاب عمل قرآن پاک سے آپ کی خدمت میں پیش کیاجارہا ہے ۔اگر کسی گھر یا دکان پر یا کسی شخص پر جنات کا اثرہو تو اس سےچھٹکارے کے لئے اس سے بچنے کے لئے اللہ پاک کے کلام پاک کا بہت ہی خاص عمل ہے جو آپ کو بتایا جارہا ہے ۔سب سے پہلے تو آج کل بے

شمار پیر حضرات ہیں بے شمار عامل حضرات ہیں جن کے پاس ہوتا تو کچھ نہیں ہے لیکن وہ بہت ماہر بنے ہوتے ہیں اور کچھ تو کالے علم سے جادو جنات کی کاٹ کرتے ہیں جس کے بارے میں ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے جو جادو کرے اللہ تبارک وتعالیٰ ہی ہے جو ہر طرح کی مشکلات مصائب و تکالیف سے نجات دینے والا ہے مصیبتوں سے بچانے والا صرف وہی ایک ذات ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں لیکن کچھ لوگ عوام کی جہالت اور دین سے ناواقفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقاصد اور مفادات پورے کرتے اور نیک صفت بزرگوں اور ولیوں سے عقیدت رکھنے والوں کے بھولے پن سے کھیلتے ہیں عوام کے ایمان عوام کی جیبوں اور عوام کی عزتوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور ہمارے بھولے بھالے مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ لوگ اپنے دم کی وجہ سے اپنے تعویذ کی بنا پر اپنے ٹوٹکوں اور شعبدہ بازیوں کے باعث ہماری تکلیفوں کو دورکرنے والے ہیں اور مصیبتوں سے ہم کو بچانے والے ہیں ایسی بات نہیں ہے جان لیجئے کہ عجیب عجیب حرکتیں اور عجیب عجیب باتیں ولایت نہیں ہے بلکہ ولایت مدینے کے تاجدار حضور ﷺ کی اطاعت و اتباع کرنے سے ملتی ہے سیدنا حضور جنید بغدادی ؒ کا قول ہے محترم پیر

کرم شاہ بہروی ؒ نے لکھا کہ ولی وہ ہے جس کے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اور دوسرے ہاتھ پر حضور نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ ہو اس کی ساری زندگی ان دونوں کے تابع گزرے شرعی احکام کے خلاف زندگی گزارنے والا دھوکہ باز ہوگا اور بزرگوں کی بدنامی کا باعث بھی ہوگا یہی وجہ ہے کہ حضرت شیخ علی ہجویریؒ نے اپنی کتاب کشف المحجوب جو بہت ہی مشہور کتاب ہے بابِ ولایت میں بڑی تفصیل سے یہ بات لکھی ہے اور بتایا ہے کہ ولی شریعت مطہرہ کا پابند اور نماز روزہ اور دیگر دینی احکامات کا خصوصی خیال رکھنے والا ہوتا ہے پاکیزگی اس کی زندگی کا لازمی حصہ ہوتی ہے لیکن ہمارا قصور ہے ہم ان ٹکے ٹکے کے بندوں کے پاس جاتے ہیں اپنی عزت اپنے ایمان کا نقصان کراتے ہیں وہ کس وجہ سے کیونکہ ہم دین سے دور ہیں نماز نہیں پڑھتے قرآن پاک نہیں پڑھتے ہر مسئلے کا حل قرآن پاک میں ہے ۔ہماراآج کا وظیفہ یہی ہے کہ سورۃ الجن قرآن کی ایک سورت ہے اگر آپ کو کسی شخص پر یا اپنے اوپر شک ہے کہ آپ کے اوپر جن ہے یا کسی اور کے اوپر جن کا سایہ ہے تو اس سورت کو سات دن تک روزانہ رات کو اور فجر کے بعد 7 مرتبہ تلاوت کریں انشاء اللہ جتنا بھی بڑا جن ہوگا انشاء اللہ بھاگ جائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.