اس 15شعبان شب برات سے پہلے 33مرتبہ یہ اسماء اعظم پڑھ لیں

حضور نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ یہ سنت الٰہیہ ہے اس نسبت سے یہ جہاں شانِ مصطفوی ﷺ کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے وہاں اس عملِ خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے کہ یہ وہ مقدس عملِ ہے جو ہمیشہ کے لئے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے

محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کیلئے فنا ہے نہ آپ ﷺ پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درود و سلام بھیجیں۔اس لیے قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: بیشک اللہ اور ا س کے سب فرشتے نبیءِمکرمّﷺ پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔اسی طرح درود و سلام کے فضائل اور دینی و دنیوی مقاصد کے حصول میں اس کی برکات مستند روایات سے ثابت ہیں۔حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میرے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا آیا اور عرض کیا یا رسول ﷺ جو آپ ﷺ کا امتی مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس امتی پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دس گ ن اہ مٹا دیتا ہے۔

ماہ شعبان کی پندرہ سے پہلے اس وظیفہ کو کرے اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں اضافہ کرے گا اور روزی میں بے تہاشہ اضافہ ہوگا روزی کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ روزی کے بند دروازوں کو کھول دیگا ۔ دولت رزق عزت مرتبہ سب کچھ آپ کو عطاء کیا جائیگا پندرہ شعبان سے پہلے پہلے جو کوئی بھی اس تسبیح کا ورد کرلیتا ہے اس کے پاس دولت ڈھیروں کے حساب سے آتی ہے جوکوئی گھر کا شخص اس تسبیح کو پڑھتا رہیگا وہ اس عمل کے معجزات خود آنکھوں سے دیکھے گا گھر میں دولت آنا شروع ہوجائیگی

یہ تسبیح پندرہ شعبان سے پہلے ضرور پڑھ لیں۔ آپ نے 33مرتبہ یااللہُ ، 33مرتبہ یا مالکُ،4بار سورۃ کوثر پھر 33مرتبہ یا رزاقُ یا وھابُ کا ورد کرنا ہے اول وآخر گیارہ مرتبہ درود پاک لازم پڑھنا ہے ۔ جب آپ نے وظیفہ کرنے بیٹھنا ہے تو باوضو حالت میں بیٹھنا ہے ۔پھر دعا کرنی ہے یا اللہ اس عمل کو میں نے خالص تیری رضا کیلئے کیا ہے اپنی رضا میں راضی فرما۔ عزت وکامیابی عطاء فرما تمام مسائل کو حل فرما پریشانیوں کو دور کردے رزق کے مسئلے کو حل کردے دولت میں اضافہ فرما ۔ دولت میں خیر وبرکت عطاء فرما میرے کاروبار کو وسیع اور کشادہ کردےاپنے محبوب محمدمصطفیﷺ کے وسیلے مجھے دین ودنیا کی نعمتوں سے مالا مال فرما ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.