بدھ کے دن سورج نکلتے ہی یہ چھوٹی سورت پڑھ لیں

یہ وظیفہ بدھ کے دن کے حوالے سے ہے۔ انشاء اللہ آج آپ سے بدھ کے حوالے سے تمام وظائف ذکر کیے جائیں گے۔ بدھ کے دن جو انسان صبح اٹھ کر یہ چھوٹی سی سورت پڑھے گا تو انشا ء اللہ تعالیٰ سارا دن منہ سے جو بھی نکالے گا اللہ پاک وہ دعا قبول فر ما ئیں گے۔ چھوٹی سی عورت ہے ۔ اس سے پہلے

میں آپ سے بدھ کے دن کے فضائل احادیث کی روشنی میں اور اس کے چند نفافل جو دن اور رات میں پڑھنے کا رات اور دن میں پڑھنے کا فر ما یا ہے رسول اللہ ﷺ نے۔ انشاء اللہ پہلے ان سب کے بارے میں ذکر کیا جائے گا۔ اور آخر میں اس سورت کا ذکر کیا جائے گا۔ بد ھ کے روز کفار کے لیے منحوس ہے ۔ سیدنا علی  سے سیدنا جابر  سیدنا عائشہ سے روایت ہے کہ بدھ کا دن منحوس ہے سیدنا عبداللہ بن عباس  سے روایت ہے کہ مہینہ کا آخری بدھ ہمیشہ منحوس ہوتا ہے ۔ سیدنا انس بن مالک  سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے بدھ کے دن کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فر ما یا کہ یہ نحوست ہے ۔ منحوس ہے۔ تو پو چھا گیا کہ کیسے؟ پو چھا گیا یا رسول اللہ ﷺ یہ منحوس دن کیسے ہوا؟ ذرا ارشاد فر ما ئیے !!!کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے فرعون کو غرق کیا اور آگ اور سمود کو اسی دن اللہ پاک نے غرق کیا تو طالبین کے صفحہ نمبر 37پر یہ احادیث درج ہے ۔ علما فرماتے ہیں کہ بدھ کا دن منحوس ہے لیکن کافروں کے لیے کیونکہ اس دن میں رونما ہونے والے واقعات سے ظاہر ہے کہ اللہ پاک نے کافروں کا عذاب دیا تھا تو جو دن ہے

بدھ کا دن۔ یہ کفار کے لیے منحوس ہے مگر مو من کے لیے یہ بہت ہی با بر کت دن ہے ۔ کیونکہ بدھ کے دن کو یومِ نور فر ما یا گیا ہے اور واقعی ہی بدھ کا دن یومِ نور کا دن ہے مسلمانوں کے لیے ۔ انشا ء اللہ اس دن جو بھی عمل کیا جائے گا۔ اللہ پاک اس عمل کو آسمانوں تک پہنچا ئیں گے اور اس عمل کو قبول فرمائیں گے خواہ وہ کسی علم کے حوالے سے ہو۔ کسی وظیفہ کے حوالے سے ہو۔ وہ اس کے فائدے سے ضرور مستفید ہوگا۔ جو شخص بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن کا روزہ رکھے تو اس کے لیے جنت میں موتیوں، یاقوت، اور زمرد سے محل تیار کیا جاتا ہے۔

حضور پاک ﷺ نے بدھ کے دن نفعل پڑھنے کی بھی تلقین فر ما ئی۔ معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ محبوبِ رب العا لمین امام المتقین شفیع المذ نبین نے فر ما یا کہ اگر کوئی آ دمی بدھ کے روز جب آ فتاب بلند ہو بارہ رکعت نماز ادا کرے اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ اور ایک مرتبہ آ یت الکرسی اور تین بار قل ھو اللہ احد اور تین مرتبہ معو ذتین پڑھے تو اس آدمی کو عرشِ الٰہی کے پاس سے ایک فرشتہ پکارتا ہے ۔ اے خدا کے بندے ! تیرے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے گئے ہیں اور قبر کے عذاب کی تنگی اور تاریکی بھی دور کر دی گئی ہے اور قیامت کی سختی سے بھی تجھے محفوظ رکھا گیا ہے۔ اب تو آ ئندہ کے واسطے نیک عمل کر اور پھر اس دن اس کا عمل مثل نبیوں کے اٹھا یا جا ئے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.