اسلام نے عورت کو پانچ آسانیاں دیں؟ پانچ انعامات جو صرف عورت پر کئے ؟

آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا یہ پیارا دین جس میں اللہ ذوالجلال نے عورتوں کی قلبی نزاکتوں کا بھی خیال کیا صحابیہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا تشریف لائیں اور آکے اپنی خاوند کی شکایت کرتی ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میرا مال بھی

یہ کھا گیا اللہ کے رسول اس نے جوانی بھی میری بڑھاپے میں بدل دی اے اللہ کے رسول میری وجہ سے اس کو اولاد بھی عطا ہوئی اب جب میرا بچہ بھی مجھ سے دور ہو گیا میں بھی بوڑھی ہوگئی اب اس نے ظہار کر لیا کہتا ہے کہ تم میری ماں جیسی ہو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا گھر میں موجود تھیں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یہ آواز نہیں آئی رب نے سن لی اللہ نے فورا قرآن اتار دیا قد سمع اللہ قول التی تجادلک فی زوجھا وتشتکی الی اللہ ،رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جو دین پیش کیا اس دین میں عورت کی تخلیقی نزاکتوں کا بھی خیال رکھا گیا مرد پر جمعہ فرض ہے عورت پر جمعہ فرض نہیں ،

مرد پر باجماعت نماز پڑھنا فرض ہے عورت پر فرض نہیں مرد پر جہاد فرض ہے جب جہاد کا وقت آجائے عورت پر فرض نہیں مرد پر احرام کی پابندیاں ہیں عورت پر احرام کی کوئی پابندیاں نہیں یہ اسلام کی عظمت ہے کہ عورت کو ان ساری مشکلات میں آسانی دے دی گئی ہے اور اس کے لئے آسانی کا پہلو دیا ہے اور اس کی تخلیقی نزاکتوں کا خیال رکھا ہے بلکہ اسلام نے پانچواں پہلو یہ پیش کیا جس طرح مرد چاہتا ہے کہ اس کا تشخص ہو عزت ہو مقام ہو مرتبہ ہو اللہ نے عورت کے بھی مرتبے کو اتار دیا والذین یرمون المحصنٰت ثم لم یاتو باربعۃ شہداء جو کسی پاکدامن عورت پر تہمت لگائے گا حکم یہ ہے یہ فاسق ہے اس کی توبہ قبول نہ کیا جائے اگر اس نے چار گواہ پیش نہیں کئے تو تین نتیجے آئیں گے اس کو اسی کوڑے لگائے جائیں اس کی توبہ قبول نہیں اس کی گواہی قبول نہیں اور یہ فاسق انسان ہے ہاں اگر توبہ کر لے تو پھر اس کی گواہی قبول ہوگی اللہ نے عورت کے تشخص کو بھی باقی رکھا ہے

بلکہ یہ حکم جاری کیا جو کسی پاکدامن عورت پر تہمت لگائے گا لعنوا فی الدنیا والآخرہ اس پر دنیامیں بھی اللہ کی لعنت برسے گی اور آخرت میں بھی یہ ملعون ہی ہوگا۔اللہ ذوالجلال نے پانچ قسم کے اعزازات بھی دیئے جب کہ اس سے پہلے پانچ قسم کی برابریاں اتار کر معاشرے میں عورت کا کردار بلند کیا مالک الملک نے پانچ ایسے انعامات دیئے جس کے نتیجے میں آج کسی عورت کے لائق نہیں کہ وہ زبان کھولے کسی مرد کے لائق نہیں کہ وہ اس کے بارے میں دو رائے پیش کرے کوئی بتا سکتا ہے کہ سب سے پہلے مسلمان کون ہوا؟ سب سے پہلی مسلمان بھی عورت ہوئی ۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سب سے پہلے مسلمان ہوئیں سب سے پہلے اسلام کی عظمت کےلئے مال خرچ ہوا تو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ اعزاز و اکرام بھی اللہ نے عورتوں کو دیا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.