جس نے شعبان میں یہ عمل کرلیا تو سمجھ لیں اسے سب حاصل ہوگیا

نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے (ابوداود، ابن ماجہ) ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ؐنے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا

تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں۔ مواھب اللدنیہ میں امام قسطلانیؒ نے روایت کیا ہے کہ قیامت کے دن کسی مومن کی نیکیاں کم ہو جائیں گی اور گن اہوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا تو وہ مومن پریشان کھڑا ہو گا۔ اچانک رسول اللہؐ میزان پر تشریف لائیں گے اور چپکے سے اپنے پاس سے بند پرچہ مبارک نکال کر اس کے پلڑے میں رکھ دیں گے۔جسے رکھتے ہی اس کی نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوجائے گا۔ اس شخص کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ یہ کون تھے جو اس کا بیڑا پار کر گئے ۔ وہ پوچھے گا آپ کون ہیں؟ اتنے سخی، اتنے حسین و جمیل آپ نے مجھ پر کرم فرما کر مجھے جہنم کا ایندھن بننے سے بچا لیا اور وہ کیا پرچہ تھا جو آپ نے میرے اعمال میں رکھا؟

رسول اللہ ؐکا ارشاد ہو گا : میں تمہارا نبی ہوں اور یہ پرچہ درود ہے جو تم مجھ پر بھیجا کرتے تھے ۔امام قسطلانی ؒ اپنی کتاب المواہب اللدنیہ میں فرماتے ہیں کہ جب آدمؑ کی تخلیق کے بعد حضرت حوا ؑ کی پیدائش ہوگئی تو حضرت آدم ؑنے ان کا قرب چاہا۔ اﷲتعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ پہلے ان کا نکاح ہوگا اور مہر کے طور پر دونوں کو حکم ہوا کہ مل کر بیس بیس مرتبہ میرے محبوب ختم المرسلین ؐپر درود پڑھیں۔ ایک روایت میں تین تین مرتبہ بیان ہوا ہے چنانچہ انہوں نے بیس مرتبہ یا تین مرتبہ درود پڑھا اور حضرت حواّ ؑان پر حلال ہو گئیں۔آج کی دعا ایسی ہے اگر یہ دعا پڑھنے والی دعاقبول ہوگئی تو سمجھ جائیں کہ اللہ نے دنیا وآخرت کی ساری خیریں ہمیں دے دیں۔

شعبان کا مہینہ شرو ع ہے تو اس دعا کوہر نماز کے بعد لازمی پڑھیں۔الھم انی اسئلک ایمانا لایرتد ونعیما لا ینفد ومرافقۃ نبینا محمد ﷺ فی اعلی درجۃ الجنۃ جنۃ الخلد یہ دعا صحابہ کرام بہت پڑھا کرتے تھے اور حدیثوں میں بھی یہ دعا آتی ہے ۔یقین جانیں اس دعا میں چھپے اثرات ایسے ہیں کہ آپ کو بہت فائدہ پہنچے گا۔اگر عربی میں پڑھنا مشکل ہو تو آپ اردو میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔اے اللہ مجھے ایسا ایمان دے جو مجھ سے کبھی بھی نہ چھوٹے اور ایسی نعمتیں عطاء فرما جو کبھی بھی ختم نہ ہوں اور اے اللہ جنت میں ہمیں حضورﷺ کا ساتھ عطاء فرما ۔ یہ دعا مانگ لی تو یقین جانیں سب کچھ مل گیا ۔ ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ یہ دعا ہم سب کیلئے تو قبول فرما۔کچھ گھڑیاں کچھ راتیں اور کچھ دن رہ گئے ہیں ان کی قدر کرلیں۔شعبان اور رمضان میں اس دعا کی عادت بنالیں اور ساری بھلائیاں لوٹ لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.