اکیس تئیس پچس رجب کا وظیفہ

رجب المرجب کی عبادات احادیث میں ماہ رجب کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ایک حدیث پاک میں ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان شریف میری امت کا مہینہ ہے۔“ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب ماہ رجب کا چاند

دیکھو تو پہلے ایک مرتبہ یہ دعا پڑھو: اَللّٰہُمَّ بَارِک لَنَا فِی رَجَبَ و شَعبَانَ وَ بَلِّغنَا رَمَضَانَ ۱ نفل نماز ماہ رجب کی پہلی شب نماز عشاءکے بعد دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ کافرون تین مرتبہ اور سورئہ اخلاص تین دفعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز پڑھنے والے کو اللہ پاک قیامت کے دن شہیدوں میں شامل کریگا اور ہزار درجہ اس کے بلند کرےگا۔ پہلی شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الم نشرح ایک بار سورئہ اخلاص ایک بار سورئہ فلق ایک بار سورئہ الناس ایک بار پڑھے جب دو رکعت کا سلام پھیرے تو کلمہ توحید 33 بار اور درود شریف 33مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت کی نیت باندھ کر پہلی دو رکعت کی طرح پڑھے پھر بعد سلام کے کلمہ توحید 33دفعہ درود شریف 33دفعہ پڑھ کر جو بھی حاجت ہو اللہ پاک سے طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر دعا قبول ہوگی۔ ماہ رجب کی ہر شب جمعہ بعد نماز عشاءدو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ بقرہ کا آخری رکوع ٰامَنَ الرَّسُولُ سے کَافِرِین تک سات مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ حشر کی آخری آیات ہُوَ اللّٰہُ الَّذِی تا اَلحَکِیمُ سات مرتبہ پڑھے سلام کے بعد بارگاہ الٰہی میں جو بھی حاجت ہو طلب کرے انشاءاللہ تعالیٰ جو دعا مانگے

گا قبول ہوگی۔ ہر مراد کیلئے یہ نماز بہت افضل ہے۔ لیلة الرغائب اسی مہینہ میں ہوتی اور اس مہینہ کے پہلے جمعہ کی رات کا نام لیلة الرغائب ہے اس رات میں بعد مغرب کے بارہ رکعت نفل چھ سلام سے ادا کی جاتی ہیں۔ ہر رکعت میں بعد الحمد کے سورة القدرتین بار اورسورة اخلاص بارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد ستر بار پڑھے: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِِیِّ الاُمِّیِّ وَ عَلٰٓی ٰالِہ وَسَلِّم پھر سجدہ میں جا کر ستر بار پڑھے۔ سُبُّوح قُدُّوس رَبُّ المَلٓائِکَةِ وَالرُّوحِ اور پھر سر اٹھائے اور کہے رَبِّ اغفِر وَارحَم وَ تَجَاوَ زعَمَّا تَعلَم اِنَّکَ اَنتَ ا لاَعَزُّالاَکرَمُ ستر مرتبہ پھر دوسرا سجدہ اسی طرح کرے۔ پھر جو دعا مانگے گا قبول ہوگی۔ ماہ رجب کی ستائیسویں شب ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے پہلی چار رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورة القدر ہر رکعت میں تین تین مرتبہ پڑھے سلام کے بعد ستر مرتبہ بیٹھ کر یہ پڑھے۔اکیس تئیس پچس رجب کا وظیفہ رات کا اور دن کا ایک ہی وظیفہ ہے چھوٹا سا وظیفہ ہے دو لفظ کا وظیفہ ہے ہر جائز خواہش پوری ہو جائے گی اللہ الصمد کا وظیفہ ہے ان تینوں دنوں میں روزانہ ایک سو گیاراں مرتبہ اس وظیفے کو پڑھنا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.