رات کو اُٹھ کر یہ کلمات پڑھ لو اللہ ہر دُعا قبول کرے گا۔

یہ حدیث صحیح بخاری کی ہے جو آپ کی زندگی کی کایاپلٹ دینے والی روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ رات کی تاریکی میں اگر آپ بیدار ہوجائیں اور آپ کی آنکھ کھل جائے اور آپ یہ پڑھ لیتے ہیں سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئ قدیر جو

بھی دعا کریں گے اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائیں گے تو کم از کم انسان کو اس طرح کے مواقع کی تلاش کرنی چاہئے جب بھی بیدار ہو خواہ اذان سے دو منٹ پہلے یا چار منٹ پہلے جس وقت بیداری ہو سنت طریقہ ہے آپ جب اُٹھیں آپ فوری طور پر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے پر لگاتے ہیں اور پڑھیں الحمد للہ الذی احیانا بعد مااماتنا والیہ النشور اور دوسری دعا الحمد للہ الذی عافانی فی جسدی ورد علی روحی واذن لی بذکرہ اور اس کے بعد یہ دعا پڑھ کر تین دعائیں کرنا نہ بھولا کریں اللھم اغفرلی ولوالدی وارحمنی ولوالدی وارزقنی اور زندگی کے ہر قسم کی بیماریوں سے بچنے کے لئے اپنے لئے والدین کے لئے اللھم اشفنی ولوالدی ولاھلی ولاولادی وجعلھم قعدۃ اے اللہ مجھے اور میرے والدین گھر والوں اور بچوں کو ہر قسم کی بیماری سے بچا اور اُنہیں دنیا کے رہبر و رہنما بنا اور بھی جو انسان کی طلب ہو یہ دُعا کرنی چاہئے اور یہ اتنا انتہائی خوبصورت موقع ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قبول فرماتے ہیں ۔چہرے پر سے ہاتھ کے ذریعہ نیند کے اثر کو دور کرنا: امام نووی اور امام ابن حجر نے اس کو مستحب و پسندیدہ بتایا ہے، کیونکہ حدیث پاک میں ہے کہ [ اللہ کے رسول ﷺ نیند سے بیدار ہو کر بیٹھے اور اپنے ہاتھ کے ذریعہ اپنے چہرے پر سے نیند کے اثر کو دور کرنے لگے۔یہ دعا پڑھنا : الحمدلله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشورتمام خوبیاں اللہ ہی کو ہیں

جس نے ہمیں مارنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ مسواک کرنا: اللہ کے رسول ﷺ جب رات کی نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک سے اپنے دندان مبارک( دانتوں) کو صاف کرتے تھے۔اور اسکی حکمت یہ ہے کہ مسواک کی خاصیتوں اور خوبیوں میں سے یہ ہے کہ وہ چستی اور پھرتی لاتی ہے۔ اس سے منہ کی بو دور ہوتی ہے۔رات دیر تک جاگتے رہنے اور صبح دیر سے بیدار ہونے کی خراب عادت اب ہمارے طرزِ زندگی کا ایک عام سا حصہ بن چکی ہے- اور ہم کبھی یہ جاننے کی زحمت بھی نہیں کرتے کہ یہ بری عادت ہمیں کیا طبی نقصانات پہنچا رہی ہے؟ یا پھر اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر کے ہم کتنے بڑے انمول فوائد حاصل کرسکتے ہیں؟۔سب سے پہلی بات اگر آپ صبح جلدی اٹھنا چاہتے ہیں تو آپ کو رات جلدی سونا ہوگا، تاکہ آپ کی نیند پوری ہو اور آپ صبح جلدی اٹھ سکیں!رات جلدی سونا کیوں ضروری ہے رات کو اس لیے بھی جلد سوجائیں کیونکہ اندھیرا پھیلنے کے بعد آپ کا جسم اپنی مرمت کا کام شروع کردیتا ہے- آپ نے دن بھر میں جو کچھ کھایا پیا ہوتا ہے کام کرکے جسم کو جو تھکان ملی ہوتی ہے اور اندر توڑ پھوڑ ہوئی ہوتی ہے اس کی مرمت رات کے وقت ہوتی ہے۔آپ چاہے کتنے ہی وٹامنز اور معدنیات استعمال کریں لیکن یہ مرمت پھر بھی ضروری ہے- رات بھر مرمت کے بعد صبح آپ کے جسم میں نئے ہارمون اور خلیے بنتے ہیں جو آپ کو اگلے دن کے کاموں اور مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں- اس لیے رات کو جلدی سویا کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.