
ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟ ڈاکٹر شہباز گل نے صادق سنجرانی کی فتح پر اپوزیشن کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے 48 ووٹ لے کر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شکست دے دی ہے ،اس تاریخی فتح پر حکمران جماعت نے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کر دیئے ہیں ،صادق سنجرانی کی فتح پر شہباز گل نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ” ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟ اب رونا نہیں،خان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ نہ کرو۔
تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” الحمداللہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا قومی اسمبلی میں ہمارے چار ووٹ ضائع ہونے تھے آج سات ووٹ ضائع ہوئے ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟ اب رونا نہیں،خان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ نہ کرو۔
واضح رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت گئے ہیں،اُنہوں ںے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے منتفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ،آٹھ ووٹ مسترد کئے گئے ہیں دوسری طرف پیپلز پارٹی نے مسترد ہونے والے ووٹوں کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔