نیوورلڈ آرڈ ریاکچھ اور۔۔اب بیرون ملک جانے سے پہلے ہر شخص کوکیاکرناہوگا،اہم ترین حکومتی شخصیت نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بغیر ویکسینیشن کے انٹرنیشنل ٹریول مشکل ہوگا۔پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کے لیے پورا پروگرام بنایا گیا ہے، آج سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینشن شروع ہوجائے گی۔ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن لگانے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا اور اگر

ویکسین خریدنے کی ضرورت پڑی تو ضرور خریدیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ان کے لیے ویکسین موجود ہے، ویکسین انہی ممالک کو دی جارہی ہے جن کی ویکسین لگانے کی تیاری مکمل ہے۔ڈاکٹر نوشین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تیاری مکمل ہے، اسی لیے ویکسین فراہم کی گئی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حج اور انٹرنیشنل ٹریول کورونا ویکسینیشن کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.