’’پاکستان مسلم لیگ (ن )کو ایک اور بڑا دھچکا‘‘ اہم رہنما نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کرلی

اسلام آباد(آن لائن )آزاد جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو ایک اور دھچکا ،ایل اے 45 ویلی5سے نون لیگ کا سابق امیدوار بشیر خان کا مسلم لیگ نواز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات میں تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ۔تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، رکن سٹیرنگ کمیٹی راجہ منصور اور مرکزی

رہنما سردار تنویز الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ بشیر خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے بشیر خان اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.