بریکنگ نیوز!! عدالت کا بچوں کے امتحانات بارےبڑا فیصلہ ۔۔عدالت نےاہم حکم جاری کر دیا

بریکنگ نیوز!! عدالت کا بچوں کے امتحانات بارےبڑا فیصلہ ۔۔عدالت نےاہم حکم جاری کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل 9 مارچ کو ہونے والے امتحانات سے متعلق معاملہ آج ہی حل کرنے کیلئے این سی او سی کو بھیجوا دیا۔ درخواست گزار نے آن لائن امتحانات کے حکم کیلئے درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت

ہوئی۔ سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ ریحان الدین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نجی تعلیمی ادارے میں کل بروز منگل 9 مارچ کو امتحانات رکھے گئے ہیں۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں سے وائرس لیکر بچے گھر آئیں تو کرونا پورے گھر میں پھیلتا ہے۔ عدالت وزارت تعلیم کو کل 9 مارچ

کو آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے۔اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی۔ عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کو بھیج رہی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ این سی او سی کو بھیجتے ہوئے معاملے کا حل آج ہی تلاش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔واضح رہے کہ درخواست گزار ایڈووکیٹ ریحان الدین کی جانب سے گزشتہ روز درخواست دائر کی گئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.