لانگ مارچ کے نام پر اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے فنڈزاکٹھے کررہی ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126کی صدرشگفتہ سجادنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ، سٹیٹس کو کی حامل قوتیں جتنی مرضی مزاحمت کرلیں شکست ان کا مقدر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں چلے ہوئے کارتوس ہیں جو صرف بڑھکیں لگا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جانتی ہے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد ان کا دوبارہ اقتدار میں آنا ناممکن ہے۔لانگ مارچ کے نام پر اپوزیشن

جماعتیں ایک دوسرے سے فنڈزاکٹھے کررہی ہیں اور خاص طو رپر سیاسی بیروزگارمولانا فضل الرحمان نے اسے تمام جماعتوں سے اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ بنارکھاہے۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کو واشگاف الفاظ میں انکار کے بعد انہیںمنہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی اور اس کیلئے جھوٹی کہانیاں بیان کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اعتمادکا ووٹ حاصل کرنے کے بعد مزید مضبوط ہوئے ہیں اور احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.