عثمان بُزدار کی تبدیلی! نیا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ہونگے یا کوئی اور؟ عمران خان اور مُقتدر حلقوں میں ٹھن گئی

سینئر صحافی و وزیر اعظم کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی راجہ بشارت کو وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔ کیونکہ عمران خان کسی صورت بھی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بننا پسند نہیں کرتے۔ اپنے وی لاگ میں انکا کہنا تھا وزیر قانون راجہ بشارت وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سب سے پسندیدہ امیدوار ہیں۔اگر وزیر اعلیٰ تبدیل ہوئے تو حکومت راجہ بشارت کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کسی صورت بھی یہ نہیں چاہتے کہ راجہ بشارت وزیر اعلیٰ پنجاب بنے، وہ چاہتے ہیں کہ یا تو نظام یو نہی چلتا رہے اور اگر تبدیلی لانی ہے تو وزارت اعلیٰ ہمیں دی جائے۔right;”>حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے چکے ہیں، لیکن ابھی فیصلہ ہونا ہے کہ نظام کونسی چلنا ہے، اگر نظام تبدیل نہ ہوا تو بھی تباہی ہے اور اگر چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہ بنے تو بھی حالات خرابی کی جانب جائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی امکان ہے کہ پیپلز پارٹی کو ق لیگ میں ضم کر دیا جائے، جیسے 2002 میں مخلوط حکومت بنی تھی ویسی ہی حکومت قائم ہوجائے کچھ لوگ تحریک انصاف سے جوڑے جائیں گے اور کچھ آزاد لوگ ہوں گے جو کہ اسٹیبلشمنٹ کے اپنے لوگ ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.