ملکی سیاست میں ہلچل! اب نوازشریف بھی وطن واپس آرہے ہیں؟ لیگی ذرائع نے بتادیا

لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج کل لندن میں مقیم ہیں اور سینٹ الیکشن میں اپ سیٹ ، پھر چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے ملکی سیاست میں ہلچل ہے اور ایسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی کچھ افواہیں زیرگردش ہیں لیکن لیگی ذرائع نے ان کی فوری وطن واپسی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا

کہ فوری وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں۔لیگی ذرائع کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے بتایا کہ اس وقت تک میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پارٹی سطح پرنہ تو کوئی سرگرمی ہے اور نہ ہی اعلی قیادت کی طرف سے ایسی کوئی ہدایت ہے ۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ میاں نوازشریف علاج کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں اور وہ اپنے علاج کے بعد جب پاکستان آنے کا پروگرام بنائیں گے اور ڈاکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت ملے گی تو اس بارے میں عوام کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.